سیاست

Bharat Jodo Yatra :رگھورام ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں راہل کے ساتھ شامل ، کانگریس میں آنے کی قیاس آرائیاں تیز

راہل گاندھی(Rahul Gandhi) کی بھارت جوڑو یاترا اس وقت راجستھان میں ہے۔ بھارت جوڑو یاترا نے بدھ کو سوائی مادھوپور کے بھا ڑوت سے اپنا سفر شروع کیا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر رگھورام راجن (Raghuram Rajan )اس میں راہل گاندھی کے ساتھ کچھ فاصلے تک چلے۔ کانگریس کی یہ پد یاترا آج رات بلونہ کلاں میں آرام کرے گی۔

راجستھان میں راول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا بدھ کو 10 واں دن ہے۔ بھارت جوڈو یاترا بدھ کو سوائی مادھوپور کے بھڑوتی سے شروع ہوئی۔ راہل گاندھی کی یاترا آج دوسہ ضلع

میں داخل ہوگی۔

بھارت جوڑو یاترا(Bharat Jodo Yatra) سوائی مادھوپور کے بھڑوتی شروع ہوئی۔یہ پدیاترا صبح 10 بجے بامن واس کے بڈشیام پورہ ٹونڈ پہنچے گی۔ نونڈا   میں پدیاتری دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔ اس کے بعد سفر کا دوسرا مرحلہ 3:30 بجے شروع ہوگا۔ یاترا کا آخری پڑاؤ بدھ کی شام 6:30 بجے دوسہ ضلع کے لالسوٹ کے بگڑی گاؤں چوک پر ہے۔ راہل گاندھی کی نکڑ میٹنگ یہاں رکھی گئی ہے۔

آر بی آئی کے سابق گورنر این رگھورام راجن نے بھی بدھ کو بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیا۔ یاترا کے دوران راہل گاندھی اور رگھورام راجن کے درمیان طویل بات چیت ہوئی۔ یو پی اے حکومت میں رگھورام راجن کو آر بی آئی کا گورنر بنایا گیا تھا۔ رگھورام راجن اقتصادی مسائل پر اپنے واضح خیالات کے لیے جانے جاتے ہیں۔

دوسری طرف، راہل گاندھی کی یاترا کے 100 دن 16 دسمبر کو دوسہ ضلع میں ہی مکمل ہونے جا رہی ہے، راجستھان سے چل کر کنیا کماری سے شروع کی گئی یاترا کا آدھا حصہ مکمل ہو جائے گا۔ یاترا کے 10ویں دن، سابق گورنر رگھورام راجن نے راہل گاندھی سے ہاتھ ملایا۔ رگھورام راجن نے بھدوتی سے چلنا شروع کیا اور راہل گاندھی کے ساتھ طویل بات چیت کی۔

دوسری جانب کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے منگل کو کہا کہ 16 دسمبر کو یاترا کے 100 دن مکمل ہو رہے ہیں، اس موقع پر راہل گاندھی جے پور جائیں گے ۔جہاں وہ تمام یاتریوں کے ساتھ سنیدھی چوہان کے میوزک پروگرام میں شامل ہوں گے۔ . معلومات کے مطابق، یاترا کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر کانگریس جمعہ کو جے پور میں ایک کنسرٹ کا اہتمام کرے گی۔

رگھورام راجن کی بات کریں تو انہیں کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے دوران ریزرو بینک آف انڈیا کا گورنر بنایا گیا تھا۔ منموہن سنگھ اس وقت وزیر اعظم تھے۔ راجن کو کانگریس کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 4 ستمبر 2013 کو رگھورام راجن نے آر بی آئی کے 23 ویں گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اپنی تین سالہ مدت پوری کرنے کے بعد وہ

تعلیم کی دنیا میں واپس آگئے۔ لیکن انہوں نے کہا تھا کہ جب بھی ملک کو ان کی ضرورت ہوگی وہ اپنی خدمات دینے کے لیے تیار ہیں۔

 

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Construction & Demolition Work Ban: دہلی-این سی آر میں 5 سے 20 نومبر تک تعمیراتی اور انہدامی کاموں پر پابندی، جانیے کیا ہے وجہ

مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی سمیت پورے…

5 minutes ago

PM Modi will visit Brussels: دسمبر میں برسلز جاکر بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے پر دستخط کریں گے وزیراعظم مودی

معاہدے سے 2 ارب سے زیادہ لوگوں پر مشتمل وسیع بازار تشکیل پانے کی امید،…

22 minutes ago

PM Modi Releases 24th PM Kisan Installment: وزیر اعظم مودی نے پی ایم کسان کی 24ویں قسط جاری کی، 9.34 کروڑ کسان خاندانوں کو ملے 18,680 کروڑ روپے

گجرات کے بھلڈی سے ملک بھر کے مستحق کسانوں کے کھاتوں میں رقم براہِ راست…

57 minutes ago

Joshimath Helicopter Crash: بدری ناتھ دھام سے واپسی پرہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

جس وقت ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے واپس آ رہا تھا، اس دوران علاقے میں…

1 hour ago