سیاست

JDU Releases Second List of Candidates: بہار کی چناوی جنگ: جے ڈی یو نے جاری کی دوسری فہرست ، 101 سیٹوں پر واضح کیے امیدواروں کے نام

جے ڈی یو نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے جمعرات کو 44 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ اس میں راج بلبھ یادو کی اہلیہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جنہوں نے تیجسوی یادو کی اہلیہ راجشری کا موازنہ جرسی گائے سے کیا تھا۔ اس سے پہلے جے ڈی یو نے 57 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ پارٹی 101 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے اور اب تمام سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہو چکا ہے۔دوسری فہرست میں باہوبلی آنند موہن کے بیٹے چیتن آنند کو اورنگ آباد کے نوین نگر سے ٹکٹ دیا گیا ہے، جو 2020 میں شیوہر سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ اس فہرست میں 9 خواتین اور 4 مسلم امیدواروں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

جے ڈی یو کا بہار الیکشن کوٹہ مکمل

اس سے پہلے بدھ کے روز پارٹی نے 57 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اب مزید 44 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یعنی پارٹی نے اپنے کوٹے کی تمام 101 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلی فہرست میں 3 باہوبلی لیڈروں کو ٹکٹ دیے گئے تھے، جبکہ 18 موجودہ ممبران اسمبلی کو دوبارہ ٹکٹ ملا۔ تاہم، 4 ممبران اسمبلی کے ٹکٹ کاٹ دیے گئے تھے۔

کس ذات کے لوگوں کو کتنی ٹکٹیں ملیں؟

پہلی اور دوسری فہرست ملا کر جے ڈی یو نے 13 خواتین کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ وہیں صرف 2 برہمن اور 1 کائستھ امیدوار کو موقع دیا گیا ہے۔ جبکہ کُشواہا سماج کو 13، کُرمی کو 12 اور راجپوتوں کو 10 ٹکٹ دیے گئے ہیں۔ تاہم، پارٹی نے تمام ذاتوں کا خیال رکھتے ہوئے ہر طبقے کو کسی نہ کسی حد تک نمائندگی دی ہے۔

دونوں بڑے لیڈروں نے چھوڑی اپنی سیٹ

بتایا جا رہا ہے کہ نتیش کمار نے سمراٹ چودھری کے لیے اپنی سیٹ چھوڑ دی ہے۔ گزشتہ مرتبہ تارا پور سیٹ جے ڈی یو کے حصے میں تھی، لیکن اس مرتبہ یہاں سے بی جے پی کے کوٹے سے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری انتخاب لڑیں گے۔ وہیں پربتہ نشست بھی جے ڈی یو نے اتحاد کے لیے چھوڑ دی ہے، حالانکہ 2020 میں یہ سیٹ جے ڈی یو کے حصے میں تھی۔جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان 101-101 سیٹوں پر برابر کا فارمولا طے ہوا ہے، جبکہ باقی بچی ہوئی 41 سیٹیں دیگر اتحادی جماعتوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago