جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں پیر 8 ستمبر کو سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک مڈبھیڑ (انکاؤنٹر) شروع ہو گئی۔ بھارتی فوج نے بتایا کہ گڈار جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایک سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کا فوج نے مؤثر جواب دیا۔ اسی دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے ہے کہ انکاؤنٹر ابھی بھی جاری ہے۔
بھارتی فوج کی چنار کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اس آپریشن کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ پوسٹ میں کہا گیا:”جموں و کشمیر پولیس اور بھارتی فوج نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گڈار کے جنگلات میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ چوکس سپاہیوں نے مشکوک حرکات دیکھی اور دہشت گردوں کو للکارا، جس کے بعد زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، اور ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر زخمی ہوا۔ آپریشن ابھی جاری ہے۔”
گزشتہ دو مہینوں میں بھی کئی دہشت گرد مارے گئے
بھارتی فوج نے جولائی اور اگست کے مہینوں میں بھی متعدد آپریشنز کیے۔
28 جولائی سے “آپریشن مہادیو” (Operation Mahadev) شروع کیا گیا، جس میں لشکرِ طیبہ سے وابستہ تین دہشت گرد مارے گئے۔
اگست کے مہینے میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ آپریشن سندور (Operation Sindoor) کے بعد پاکستان کی جانب سے کئی بار دراندازی کی کوشش کی گئی، مگر فوج نے ہر بار ان کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
آپریشن سندور میں سو سے زائد دہشت گرد مارے گئے
بھارت نے پہلگام میں ہوئے ایک دہشت گردانہ حملے کے بعد “آپریشن سندور” شروع کیا تھا۔
اس بڑے آپریشن میں 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ بھارتی فوج نے پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر (PoK) میں نو دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
بھارت ایکسپریس اردو
شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے…
احتجاج سے قبل 2 اکتوبر کی صبح ابھجیت دیپکے باندرہ اسٹیشن پر چائے پیتے بھی…
گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…
سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…
آئی ایم ڈی نے 2 سے 7 اکتوبر 2026 کے دوران ملک کے کئی حصوں…
پرنو اڈانی نے مہاراشٹر کو ملک کی بڑی معاشی طاقتوں میں شامل قرار دیتے ہوئے…