سیاست

US Presidential Election: اے آر رحمان کی کملا ہیرس کی حمایت میں 30 منٹ کا ویڈیو ،اس تاریخ کو ہو گا لانچ

بھارتی میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے کملا ہیرس کے لیے 30 منٹ کی ایک ویڈیو بنائی ہے۔ اے آر رحمان نے اس ویڈیو میں کیا پیغام دیا ہے؟ آئیے آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں

اے آر رحمان نے نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت میں اپنے کنسرٹ کی 30 منٹ کی ویڈیو ریکارڈ کی ہے،جو 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل  کملا ہیرس کی مہم کو فائدہ ملنے کی امید ہے۔ا ے آر رحمان  جنوبی ایشیا ےس پہلے بین الاقوامی فنکار  جو  کملا ہیرس  کی حمایت کررہی ہے۔

57 سالہ اے آر رحمان جنوبی ایشیا کے پہلے بڑے بین الاقوامی فنکار بن گئے ہیں، جنہوں نے  کملا ہیرس کی حمایت کی، جو کہ ہندوستانی افریقی نژاد ہیں۔ ایشین امریکن پیسفک آئی لینڈز (اے اے پی آئی) وکٹری فنڈ کے صدر شیکھر نریسمن نے کہا، اس ویڈیو کے ساتھ اے آر رحمان نے اپنی آواز کو لیڈروں اور فنکاروں کے  ایک گروپ میں شامل کرلیا ہے ، جو امریکہ کی ترقی اور نمائندگی کی حمایت کر رہے ہیں۔

13 اکتوبر کو نشر کیا جائے گا

یہ ویڈیو 13 اکتوبر کو AAPI وکٹری فنڈ کے یوٹیوب پر نشر کی جائے گی۔ ایک میڈیا بریف میں کہا گیا کہ 30 منٹ کے اس پروگرام میں اے آر رحمان کے چند مشہورگانے شامل ہوں گے، جس میں کملا ہیرس کی تاریخی امیدواری اور اے اے پی آئی کمیونٹی سے وابستگی کوواضح کرنے والے پیغامات شامل ہوں گے۔

امریکی صدارتی انتخابات
امریکہ کے 60ویں صدارتی انتخابات اگلے ماہ 5 نومبر کو ہونے جا رہے ہیں۔ اس الیکشن میں امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کا مقابلہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہے۔ کملا ہیرس انتخابات میں ہندوستانی نژاد افریقی نژاد امیدوار ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ہندوستانی اور ایشیائی برادریوں کی حمایت ملنے کی امید ہے۔ اب ان کی انتخابی مہم میں بھارتی فنکاروں کی شمولیت کے بعد ایشیائی ووٹروں میں ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: طاقت، ضبط اور خدمت کا پیغام دیتی ہے، امت شاہ نے شاردیہ نوراتری پر ملک کے تمام شہریوں کو پیش کی دلی مبارک باد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پرایک خصوصی ویڈیو گرافک شیئر…

13 minutes ago

Emergency in Pakistan’s KP: پاکستان کے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، پی ٹی آئی نے اسے ’بڑی سیاسی غلطی‘ قرار دے دیا

ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز…

20 minutes ago

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

3 hours ago