سیاست

Anil Ambani Loan Fraud Case: ای ڈی کے دفتر پہنچے انل امبانی، 17000 کروڑ روپے کے لون فراڈ معاملے میں دیں گے جواب

رِیلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی دہلی میں واقع ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے دفتر پہنچ چکے ہیں۔ یہاں ان سے 17000 کروڑ روپے کے لون فراڈ معاملے کی تفتیش کے سلسلے میں سوالات کیے جائیں گے۔ انل امبانی کو گزشتہ ہفتے ای ڈی کی مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے تحت طلب کیا گیا تھا۔ جن کمپنیوں پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، ان میں ری لائنس ہوم فنانس لمیٹڈ (RHFL)، ریلائنس کمرشل فنانس لمیٹڈ (RCFL) اور ری لائنس کمیونیکیشنز (RCom) شامل ہیں۔

جانئے کیا ہیں الزامات ؟

الزام ہے کہ انل امبانی کے ریلائنس گروپ کی ان کمپنیوں نے بینکوں سے ہزاروں کروڑ روپے کا قرض لیا، لیکن اس رقم کا درست استعمال نہیں کیا۔ یعنی، جس مقصد کے لیے قرض لیا گیا تھا، اسے پورا نہیں کیا گیا بلکہ شیل کمپنیوں کے ذریعے اس پیسے کو ادھر اُدھر گھمایا گیا۔ اس کے علاوہ، ای ڈی کی تفتیش میں کئی فرضی دستاویزات اور بینک گارنٹی کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ای ڈی کی یہ تفتیش منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (PMLA) کے تحت کی جا رہی ہے اور یہ ان قرضوں سے متعلق ہے جو تقریباً 20 نجی و سرکاری بینکوں سے لیے گئے تھے، اور جو اب نان پرفارمنگ ایسیٹس (NPA) میں بدل چکے ہیں۔ ای ڈی کے مطابق، RHFL پر 5901 کروڑ روپے، RCFL پر 8226 کروڑ روپے سے زائد اور RCom پر تقریباً 4105 کروڑ روپے کا بقایا ہے۔<

ای ڈی کا اگلا قدم کیا ہوگا؟

معاملے سے جڑے ذرائع نے “دی اکنامک ٹائمز” کو بتایا ہے کہ ای ڈی آنے والے دنوں میں بینکوں کے سینئر افسران کو بلا کر پوچھ گچھ کر سکتی ہے، جیسے کہ قرض دینے کا مکمل عمل، ڈیفالٹ ہونے کی مدت، اور اس کے بعد کیا کارروائی کی گئی۔ ریلائنس گروپ کی کمپنیوں کو قرض دینے والے بینکوں میں یَس بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ایکسس بینک، ICICI بینک، HDFC بینک، بینک آف انڈیا، یوکو بینک اور پنجاب اینڈ سندھ بینک شامل ہیں۔

ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ET کو بتایا:
“ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بینکوں نے ڈیفالٹ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کیا کارروائی کی، اگر کی بھی ہے تو۔ کیا انہوں نے کسی تحقیقاتی ایجنسی میں ان کمپنیوں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کے لیے کوئی شکایت درج کرائی؟”

انل امبانی سے پوچھ گچھ کیوں ہورہی ہے ؟

ای ڈی نے حال ہی میں اس معاملے میں BTPL نامی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر پارتھ سارتھی بسوال کو گرفتار کیا ہے۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ اس کمپنی کو جعلی بینک گارنٹی بنانے کے لیے ری لائنس پاور سے تقریباً 5.4 کروڑ روپے ملے تھے۔ دراصل ریلائنس پاور نے ایک سرکاری ٹینڈر میں حصہ لیا تھا، جس کے لیے بینک گارنٹی دینا لازمی تھا۔

اسی مقصد کے لیے BTPL سے رابطہ کیا گیا تھا۔ اس کمپنی نے جعلی بینک گارنٹی کو اصلی ظاہر کرنے کے لیے SBI کے آفیشل ڈومین سے مشابہ ایک فرضی ڈومین کا استعمال کیا تھا۔

ای ڈی اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس پورے فراڈ میں کس کا کتنا کردار تھا، پیسہ کہاں سے آیا، کہاں اور کیسے منتقل ہوا، اور اس میں کن لوگوں کی ملی بھگت شامل تھی۔ چونکہ معاملے میں ریلائنس پاور کا بھی نام آیا ہے اور کمپنی سے جڑے کئی لین دین کی تفتیش ہو رہی ہے، اسی لیے ای ڈی نے انل امبانی کو طلب کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

6 minutes ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

1 hour ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

1 hour ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

2 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

2 hours ago