سیاست

Umesh Pal: امیش پال قتل عام کے ماسٹر مانڈ کا اکھلیش یادو کے ساتھ فوٹو وائرل

Umesh Pal: امیش پال قتل کیس کا اہم سازشی صداقت خان سماج وادی پارٹی کا قریبی نکلا ہے۔ ان کی کئی تصاویر انٹرنیٹ میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ اس میں ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے ساتھ ایک تصویر بھی ہے۔ صداقت اکھلیش سے ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ان دونوں کے ساتھ میں سماج وادی (ایس پی) کے سابق ترجمان اور الہ آباد یونیورسٹی کی سابق اسٹوڈنٹ یونین کی صدر رچا سنگھ بھی کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

صداقت کی تصویر اس واقعہ کا بی جے پی سے تعلق ظاہر کرتی ہے

سماج وادی پارٹی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ صداقت اس وقت بی جے پی کے ممبر تھے جن کی تصویر کو ایس پی سے جوڑا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے سابق ایم ایل اے نیلم کاروریا کے گھر پر نیلم کے شوہرادے بھان کاروریا کے ساتھ صداقت کی تصویر اس واقعہ کا بی جے پی سے تعلق ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا، اس سے قبل بھی ایک بی جے پی لیڈر راہل، جو اس کیس کا ماسٹر مائنڈ تھا، پکڑا جا چکا ہے۔ بی جے پی نے یہ قتل کرایا ہے۔ 2024 کے انتخابات میں پریاگ راج اور آس پاس کے اضلاع میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی اور بی جے پی کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے، اسی لیے بی جے پی نے طاقت کا استعمال کرکے یہ واقعہ کرایا ہے۔ بی جے پی الیکشن سے پہلے ایسی سازشیں کرتی ہے جو کہ انتہائی شرمناک ہے۔

شیو پال نے کیا کہا؟

دوسری طرف جب اس معاملے پرایس پی جنرل سکریٹری شیو پال یادو سے سوال کیا گیا تو وہ اس سوال کو ٹالتے ہوئے نظر آئے۔ شیو پال ملزم اور اکھلیش یادو کی تصویر کے ساتھ سوال کو ٹالتے ہوئے نظر آئے۔

مسلسل انکشافات

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امیش پال اور گنر کے قتل کے معاملے میں مسلسل نئےانکشافات ہو رہے ہیں۔ اس کیس کی پرتیں آہستہ آہستہ کھل رہی ہیں۔ ساتھ ہی ریاست میں اس کو لے کر سیاست بھی زور و شورسے ہو رہی ہے۔ بی جے پی اورایس پی ایک دوسرے پرجوابی الزامات کی سیاست کررہے ہیں۔ حال ہی میں اس واقعہ کا بریانی کا تعلق بھی سامنے آیا۔

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago