ائیر انڈیا کا ایک طیارہ جس میں 242 مسافر سوار تھے، گجرات کے احمد آباد ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ حادثے کے منظر سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، جس میں آسمان پر سیاہ دھویں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔ ایئر انڈیا کے ایک بیان کے مطابق حادثے کے وقت طیارہ احمد آباد سے گیٹوک کے جارہا تھا۔ 242 مسافروں میں سے 12 کیبن کریو کےممبرتھے۔ لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے بھی سوار تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے احمد آبادرروانہ۔
ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پرواز، جو احمد آباد سے 1338 بجے روانہ ہوئی، ایک بوئنگ 787-8 طیارہ تھا ،جس میں 242 مسافر اور عملے کے لوگ سوار تھے۔ ان میں سے 169 ہندوستانی شہری، 53 برطانوی شہری، 1 کینیڈین شہری اور 7 پرتگالی شہری ہیں۔
سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ترجمان نے بتایا کہ احمد آباد سے لندن جانے والی فلائٹ نمبر اے آئی 171، گیٹوک آج صبح ٹیک آف کے فوراً بعد ہوائی اڈے کے باہر گر کر تباہ ہو گئی۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا، “اس کے نتیجے میں، سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ، احمد آباد فی الحال کام نہیں کر رہا ہے۔ تمام فلائٹ آپریشنز کو اگلے نوٹس تک عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔”
مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔
زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے۔
مزید معلومات فراہم کرنے کے لیے ہم نے ایک ہیلپ لائن نمبر 1800 5691 444 بھی دیا گیا ہے۔
ایئر انڈیا اس واقعے کی تحقیقات کرنے والے حکام کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کر رہا ہے۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…