بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے 25 مئی کو پٹنہ ایئرپورٹ پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے تیجسوی یادو اور کانگریس پر حملہ کیا۔ تیجسوی یادوکےگانا گانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اچھا تیجسوی یادو نے بھی اب گانا شروع کر دیا ہے۔ شروع سے ہی گاتے رہے ہیں۔ آج کل انہوں نے تقریریں کرنے کی بجائے گانے گانا شروع کر دیئے ہیں۔ گانا شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کے بعد ان کا رونا شروع ہوجائے گا۔
شاہنواز حسین کا آر جے ڈی پر حملہ
آر جے ڈی گانا رونا کررہی ہے، اس کا مطلب ہے کہ اس بار بھی ان کا کھاتہ نہیں کھلے گا۔ پچھلی بار صفر پر تھا۔ اس بار بھی صفر ہو جائے گا۔ اسی لیے اب گانا رونا شروع ہوجائے گا ۔ آپ کو صرف گانا نظر آرہا ہے ، بہت سے لوگوں کو روتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ دراصل حال ہی میں صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تیجسوی یادو نے گانے کی سطر پڑھتے ہوئے کہا تھا، ‘ٹن ٹناٹن ٹن ٹن تارا ، بی جے پی ہوگئی نو دو گیارہ ۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی بہت جلد جارہی ہے۔
جب شاہنواز حسین سے پوچھا گیا کہ ششی تھرور کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی 300 سے زیادہ نہیں کر پائے گی تو انہوں نے کہا کہ کانگریس والے بھی مان رہے ہیں کہ نریندر مودی کی حکومت بن رہی ہے اور ہم مان رہے ہیں کہ اس بار ہم لوگ 400 کے پار جارہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل فائنل کے متعلق میتھیو ہیڈن اور پیٹرسن کی یہ ہے پیشین گوئی
کانگریس ووٹ بینک کی سیاست کرنا چاہتی ہے
ایک سوال کے جواب میں شاہنواز حسین نے کہا کہ کانگریس کو ووٹ بینک کے لیے مخالفت کرنے کی عادت ہے۔ کانگریس نے بھی تین طلاق قانون کی مخالفت کی تھی جو ہم لائے تھے۔ وہ ووٹ بینک کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔ ہم یکساں سول کوڈ چاہتے ہیں۔ ہم مساوی قانون چاہتے ہیں۔ سب کے لیے برابری چاہتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا اویسی آرہے ہیں، شاہنواز حسین نے کہا کہ اویسی آئے یا کوئی اور آئے۔ ہم 40 میں سے 40 سیٹیں جیتنے جا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…