سیاست

Tamil Nadu Flood Relief: تمل ناڈو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعدامدادی کام زوروں پر، پی ایم او نےراحت اوربحالی راحت کی کوششوں کا جائزہ لیا

Tamil Nadu Flood Relief: بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں رواں ماہ کے آغاز سے ہی شدید بارشوں اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ سمندری طوفان نے وہاں بہت زیادہ نقصان پہنچایا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے عام لوگوں کو بچانے اور انہیں بحران سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ آج وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے تمل ناڈو میں راحت اور بحالی کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق تمل ناڈو میں سیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس صورتحال میں ریاست کی مدد کرنے کے لیے آج پی ایم او میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ پی ایم او کے عہدیداروں نے تمل ناڈو میں سیلاب کے بعد ریاست میں راحت اور بازآبادکاری پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے متعلقہ عہدیداروں سے بات چیت کی۔

اعلیٰ عہدیداروں کی میٹنگ میں ہیلی کاپٹر وغیرہ سمیت مسلح افواج کی مزید مدد کی ضرورت کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی مرکزی ٹیم کے دورے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں زور دیا تھا کہ وہ تامل لوگوں کو درپیش مسائل سے نمٹیں گے۔ مرکزی حکومت کی ہدایات پر کئی ریسکیو ٹیمیں تمل ناڈو کے متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئیں اور نہ صرف مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچایا ۔بلکہ ان کے کھانے اور رہائش کا بھی انتظام کیا۔ اب پی ایم او کی توجہ بحالی کے انتظامات کرنے پر بھی ہے۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلی مدد کی امید میں دہلی پہنچے

ابھی کچھ دن پہلے تمل ناڈو کے وزیر اعلی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے پی ایم مودی سے ریلیف فنڈز کی درخواست کی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Lucknow & Andaman Islands are symbols of courage: لکھنؤ اور انڈمان برطانوی اقتدار کے خلاف جرأت، قربانی اور حب الوطنی کی علامت: ڈاکٹر دنیش شرما

سیلولر جیل آزادی کے متوالوں پر ہونے والے ظلم، اذیت اور ان کی قربانیوں کی…

54 minutes ago

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

2 hours ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

2 hours ago