سیاست

India Pakistan War: بھارت کے ایکشن کے بعد پاکستان کی حالت خراب، عالمی بینک سمیت بین الاقوامی شراکت داروں سے مانگ رہا ہے قرض

بھارت کے پاکستان پر حملے کے بعد پاکستان بے چین ہے۔ پاکستان کی حالت اتنی خراب ہے کہ اب وہ عالمی بینک سمیت بین الاقوامی شراکت داروں سے قرضوں کی اپیل کر رہا ہے۔ حکومت پاکستان کے اکنامک ایڈوائزری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ کی گئی ہے۔

پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ گری

پاکستان کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی جنگ اور گرتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ کے درمیان، ہم عالمی برادری سے ہماری مدد کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ پوسٹ میں قوم کو ثابت قدم رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

پاکستان کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اجلاس آج

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آج انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا اجلاس ہو رہا ہے۔

آئی ایم ایف مینجمنٹ کا حصہ ہونے کے ناطے بھارت بھی اس میٹنگ میں شرکت کرے گا اور یہاں بھی پاکستان کے دہشت گرد چہرے کو بے نقاب کرے گا۔

بھارت احتجاج کرے گا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بھارت کی مخالفت کے باوجود پاکستان کو پیکج دینے کی تجویز کو گرین سگنل ملنے کا قوی امکان ہے، کیونکہ آئی ایم ایف کے دو بڑے شیئر ہولڈرز امریکہ اور چین کی طرف سے کسی قسم کی مخالفت کا کوئی امکان نہیں۔ بھارت اجلاس میں رکن ممالک کو بتائے گا کہ پاکستان کو مالیاتی پیکج دینے کا مطلب عالمی دہشت گردی کو فروغ دینا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کی جانب سے قرض کی یہ اپیل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے ،جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔ 7 مئی کو پہلگام حملے کے بعد جب سے ہندوستان نے جوابی کارروائی کی تھی، پاکستان خوف و ہراس کی کیفیت میں ہے۔

بھار ت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Lucknow & Andaman Islands are symbols of courage: لکھنؤ اور انڈمان برطانوی اقتدار کے خلاف جرأت، قربانی اور حب الوطنی کی علامت: ڈاکٹر دنیش شرما

سیلولر جیل آزادی کے متوالوں پر ہونے والے ظلم، اذیت اور ان کی قربانیوں کی…

53 minutes ago

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

2 hours ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

2 hours ago