فیکٹ چیک: گجرات میں ہزیرہ پورٹ پر نہیں ہوا حملہ
نئی دہلی: جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی فوج نے ’آپریشن سندور‘ کے طور پر پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ہندوستان کی اس کارروائی سے پاکستان برہم ہوگیا اور ہندوستان پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ہندوستانی سیکورٹی سسٹم نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ اس دوران، سوشل میڈیا پر ہندوستانی علاقوں میں پاکستان کے کامیاب حملوں کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ اسی طرح یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان نے گجرات میں ہزیرہ پورٹ پر حملہ کیا۔ لیکن، پاکستان کا یہ دعویٰ بے نقاب ہو گیا ہے۔ پی آئی بی کے فیکٹ چیک نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو فرضی ہے اور کسی اور جگہ کا ہے۔
پی آئی بی کے فیکٹ چیک میں یہ ویڈیو فرضی پائی گئی ہے۔ پی آئی بی نے معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے کہ گجرات میں ہزیرہ پورٹ پر حملہ ہوا ہے۔ لیکن، یہ اس سے منسلک ویڈیو نہیں ہے۔ اس ویڈیو میں آئل ٹینکر کا دھماکہ دکھایا گیا ہے اور یہ 7 جولائی 2021 کا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر نہ کریں۔
پی آئی بی فیکٹ چیک میں ایک اور ویڈیو کی جانکاری دی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ جالندھر پر ڈرون حملے کا ویڈیو تھا۔ جبکہ یہ ویڈیو فارم فائر کا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
پاکستان اپنے جھوٹے دعوؤں سے باز نہیں آ رہا۔ اس نے ایک اور ویڈیو شیئر کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پرانا ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں ہندوستان پر میزائل حملہ کیا ہے۔ پی آئی بی فیکٹ چیک نے کہا کہ جو ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے وہ اس دھماکہ خیز حملے کیا ہے جو 2020 میں بیروت، لبنان میں ہوا تھا۔ پاکستانی ہینڈلز کے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔ صرف سرکاری معلومات پر بھروسہ کریں۔
پی آئی بی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر فرضی ویڈیو کے بارے میں پوسٹ کیا، پوسٹ میں لکھا، ’’آنے والے دنوں میں، آپ کا سوشل میڈیا پاکستان کے زیر اہتمام پروپیگنڈے سے بھر سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ہر معلومات کو غور سے چیک کریں اور اس کی صداقت کی تصدیق کریں۔ اگر آپ کو کوئی مشتبہ یا گمراہ کن مواد ملتا ہے، خاص طور پر ہندوستانی مسلح افواج یا حالات حاضرہ سے متعلق، تو براہ کرم فوری طور پر پی آئی بی فیکٹ چیک کو رپورٹ کریں۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
زمبابوے کے خلاف 50 گیندوں پر 116 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، چھٹے یا…
محکمہ موسمیات نے سیتامڑھی اور مدھوبنی میں انتہائی شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا…
رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں آمدنی کی عدم مساوات میں بھی گزشتہ 5 برسوں کے…
بہار کی سیاست اور جے ڈی یو کے اندرونی اختلافات میں تیزی آگئی ہے۔ اننت…
یومِ تاسیس کے موقع پر ایک طرف جامعہ انتظامیہ نے تقریب منعقد کی، تو دوسری…
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت اپنے بیانات میں ایمان مزاری اور ہادی علی…