سیاست

ٹٹیTMC MP Mahua Moitra: مہوا موئترا نے ایسا کیا کہا جس سے پارلیمنٹ میں مچ گیا ہنگامہ؟ بی جے پی نے معافی مانگنےکامطالبہ کیا

 Mahua Moitra :ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے منگل کو لوک سبھا میں الزام لگایا کہ اڈانی گروپ سے متعلق معاملے کو لے کر ملک کے لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے، انہوں نے الزام لگایا کہ حکمران جماعت کے ارکان کو اپوزیشن کی مخالفت کے لیے خصوصی تربیت دی جاتی ہے اور “ہم چین، پیگاسس، موربی، بی بی سی پر بات نہیں کر سکتے”۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان وزیراعظم کا نام تک نہیں لے سکتے۔

رکن پارلیمنٹ مہوا موئترانے صنعتکار گوتم اڈانی کا نام لیے بغیر بالواسطہ طور پر ان پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اب جب ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے تو ایسے میں  ملک کی ساکھ داؤ پر ہے اور حکومت کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرانی چاہیے۔ .

تیکھی نوک جھونک

مہوا موئترا نے الزام لگایا کہ لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔ مہوا نے کہا کہ وہ 2019 سے پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھا رہی ہیں، لیکن حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی اور اب ایک بین الاقوامی تنظیم نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے، تو سب کی توجہ اس طرف گئی ہے۔ حکمراں پارٹی نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے کچھ الفاظ پر اعتراض کیا جس کے بعد دونوں طرف سے گرما گرم تیکھی نوک جھونک  دیکھنے کو ملی ہے۔
اپنے بیانات سے سرخیوں میں رہتی  مہوا موئترا

پارلیمنٹ میں مہوا موئترا کے بیانات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے  ماں کالی پر بھی بیان دیا تھا ۔ مہوا موئترا اپنے اس بیان کی وجہ سے کافی مشکل میں پھنس گئیں تھیں ۔ تب ٹی ایم سی نے  بھی پہلے ہی ان کے بیان سے خود کو الگ کر لیا تھا۔ دراصل موئترا نے کہا تھا کہ ان کے لیے ماں کالی گوشت کھانے اور شراب پینے والی دیوی کے روپ میں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

2 hours ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

2 hours ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

12 hours ago