سیاست

Acharya Pramod Krishnam praised PM Modi: آچاریہ پرمود کرشنم نے پی ایم مودی کی تعریف کی، کہا- پی ایم مودی کا دور سناتن کے سنہری دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا

آچاریہ پرمود کرشنم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ان کے 11 سال  مکمل ہونے پر  ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کے دور کو سناتن کے سنہری دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

آچاریہ پرمود کرشنم نے مزید کہا، “ہندوستان میں پنڈت نہرو سے لے کر نریندر مودی تک کئی وزرائے اعظم رہے ہیں۔ ہر ایک نے اپنے اپنے طریقے سے ملک کی خدمت کی ہے۔ لیکن نریندر مودی کے اس دور کو سناتن کے سنہری دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ یہ ہندوستان کا رام راجیہ دور ہے۔”

‘آپریشن سندور’ کے حوالے سے جاری سیاسی بیان بازی پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ سندور کی طاقت کا احترام نہیں کرتے وہ بھارت کی عزت کیسے کریں گے، اپوزیشن لیڈر ذہنی دیوالیہ پن کا شکار ہو چکے ہیں،بھگوان  سےپراتھنا  ہےکہ انہیں عقل دے۔

 چراغ پی ایم مودی کے ساتھ کھڑے ہو کر قومی اتحاد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے قومی صدر اور حاجی پور کے ایم پی چراغ پاسوان کی انتخابی مہم کے آغاز پر پرمود کرشنم نے کہا، “چراگ پاسوان ایک ہنر مند لیڈر ہیں، ان کا مستقبل روشن ہے۔ ان کے والد عوام کے عظیم رہنما رہے ہیں۔ آج چراغ پاسوان وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور میں ان کے ساتھ ملک کے اتحاد اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے  انہیں مبار ک باد پیش کرتا  ہوں اور انہیں نیک خواہشات پیش کرتا  ہوں۔

بنگلورو بھگدڑ پر اظہار تعزیت

انہوں نے کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ میں 11 افراد کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ “اس طرح کے افسوسناک واقعات پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے، یہ انسانی حساسیت کا معاملہ ہے”۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی طرف سے الیکشن کمیشن پر اٹھائے گئے سوال پر پرمود کرشنم نے کہا کہ راہل گاندھی الیکشن کمیشن کا احترام کیسے کریں گے جب وہ اپنے بزرگوں اور آباؤ اجداد کا احترام نہیں کرتے۔ جو شخص اپنے آباؤ اجداد کا احترام نہیں کرتا وہ آئینی اداروں کا احترام کیسے کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

3 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

13 hours ago