مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ مہاراشٹر میں ایک ہی مرحلے میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔ اس کے بارے میں اب سماج وادی پارٹی کے ممبئی اور مہاراشٹر کے صدر ابو اعظمی نے مہا وکاس اگھاڑی اور ان کے لیڈروں یعنی کانگریس، ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کو مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امیدواروں کی فہرست ان سے بات چیت کے بغیر جاری نہ کی جائے۔ اگر ایسا کیا گیا تو سماج وادی پارٹی مہاوکاس اگھاڑی سے باہر نکل جائے گی۔
ابو اعظمی نے کیا کہا؟
ابو اعظمی نے کہا کہ ایم وی اے لیڈر کو چاہئے کہ وہ اپنے اتحاد میں سماج وادی پارٹی کی توہین نہ کریں۔ اب تک ایم وی اے کی کئی میٹنگیں ہوئیں ،لیکن انہیں صرف ایک میٹنگ میں بلایا گیا اور صرف 5 منٹ تک میٹنگ ہوئی۔ سماج وادی پارٹی ملک کی تیسری سب سے بڑی پارٹی ہے، اسے ہلکے میں نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سماج وادی پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور ان کا مناسب حصہ نہیں دیا گیا تو سماج وادی پارٹی کسی دوسرے اتحاد یعنی تیسرے محاذ یا پرکاش امبیڈکر کے ساتھ یا مہاراشٹر میں دو سے زیادہ رجسٹرڈ سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑے گی اور پھر اگر مسلم ووٹ تقسیم ہوتے ہیں تو اس کی ذمہ دار سماج وادی پارٹی نہیں بلکہ مہاوکاس اگھاڑی ہوگی۔
ابو اعظمی نے اکیلے الیکشن لڑنے کی دھمکی دی
ابو اعظمی نے مزید کہا کہ مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی نے ایم وی اے سے 12 سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے پانچ سیٹوں پر تیاری مکمل کر لی ہے۔ انڈیا ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ابو اعظمی نے ان 5 سیٹوں کے نام بھی بتائے۔ انہوں نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی نے مانکھرد، شیواجی نگر گوونڈی، بھیونڈی ایسٹ، بھیونڈی ویسٹ، مالیگاؤں اور دھولے سیٹوں کے لیے تیاری کر لی ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی کی انوشکتی نگر سیٹ، ورسووا، اورنگ آباد ایسٹ، بالاپور، بھائیکھلا، ایسی کل 12 مسلم اکثریتی سیٹیں ہیں ،جن کا سماج وادی پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی سے مطالبہ کیا ہے۔ ابو اعظمی نے کہا کہ 18 اور 19 اکتوبر کو اکھلیش یادو مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر آئیں گے۔ وہ مالیگاؤں اور دولے کا دورہ کریں گے۔ اگر سماج وادی پارٹی کو سیٹیں نہیں دی گئیں یا رضامندی نہیں دی گئی تو اکھلیش یادو سے بات چیت کے بعد سماج وادی پارٹی الگ الیکشن لڑنے کی تیاری شروع کرے گی۔
بھارت ایکسپریس
جن بچوں نے ایس این کھنڈیلوال کو بڑھاپے میں گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔…
اڈانی گروپ نے اس مہم کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا…
ٹیم اس بات کی جانچ کر رہی تھی کہ ممبرپارلیمنٹ کے گھر میں کتنی بجلی…
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق مالیا کے خلاف 2015 اور 2016 میں…
اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کئی سالوں سے…
دراصل امت شاہ کو پارلیمنٹ میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ابھی ایک فیشن…