Divya Pahuja Murder Case Update: ہریانہ کے گروگرام میں سابق ماڈل دویا پاہوجا کے قتل کیس میں ایک اور گرفتاری ہوئی ہے۔ پیر کو گروگرام پولیس کی کرائم ٹیم نے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا۔جس کی شناخت میگھا کے طور پر ہوئی ہے ۔ میگھا سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اب چھ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ پنجاب میں دو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک لاش برآمد نہیں ہو سکی ہے۔ قتل کا پورا منصوبہ ابھیجیت نے بنایا تھا۔
دوسری گرل فرینڈ کا تعلق نجف گڑھ سے ہے
پولیس ذرائع کے مطابق دیویا پاہوجا قتل کیس میں مرکزی ملزم ابھیجیت سنگھ کی دوسری گرل فرینڈ نے بھی اہم رول ادا کیا تھا۔ وہ دہلی کے نجف گڑھ علاقے میں رہتی ہے اور فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتی ہے۔ اس کے ساتھ وہ اپنا کھانے کا کچن بھی چلاتی ہیں۔ پولیس کو پتا چلا ہے کہ اس نے دیویا پاہوجا کی لاش دیکھی تھی اور وہ دیویا پاہوجا کے قتل کیس سے بھی واقف تھی۔
پولیس نے کہا کہ ابھیجیت نے میگھا کو سازش میں شامل کیا تھا اور لاش کو ٹھکانے لگانے میں مدد مانگی تھی۔ دو دیگر ملزمان بلراج گِل اور روی کو پکڑنے کے لیے چھاپہ ابھی بھی جاری ہے، جنہوں نے ابھیجیت کی لاش لے جانے میں مدد کی تھی۔ چونکہ ابھی تک لاش برآمد نہیں ہوسکی، دونوں ملزمان کے پکڑے جانے کے بعد اہم معلومات واضح ہو جائیں گی کہ انہیں پہلے زہر دیا گیا یا گولی مار کر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دیویا اور ابھیجیت ریلیشنشپ میں تھے
قابل ذکربات یہ ہے کہ 27 سالہ دیویا پاہوجا کا 2 جنوری کو ہوٹل سٹی پوائنٹ کے مالک ابھیجیت سنگھ نے مبینہ طور پر قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق دیویا اور ابھیجیت ریلیشنشپ میں تھے اور قتل اسی ہوٹل کے کمرہ نمبر 111 میں ہوا تھا۔ پولیس کو ابھی تک دیویا کی لاش نہیں ملی ہے۔ شبہ ہے کہ لاش پنجاب میں کہیں پھینکی گئی ہے۔ قتل کے سلسلے میں تین لوگوں – ابھیجیت، اوم پرکاش اور ہیمراج کو گرفتار کیا گیا ہے۔جب کہ پولس اب بھی دو دیگر ملزمان بلراج اور روی بنگا کی تلاش کر رہی ہے۔ تینوں ملزمان پانچ دن کی پولیس ریمانڈ پر ہیں۔
بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…