سیاست

PM Modi Mothers Day Video Viral: مدرز ڈے پر شیئر کی گئی پی ایم مودی اور ان کی ماں کی بہت ہی خوبصورت ویڈیو

آج مدرزڈے یعنی 12 مئی ہے.۔پورا ملک مدرز ڈے منا رہا ہے۔ لوگ اپنی ماں کے ساتھ خوبصورت لمحات کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ ایکس ہینڈل پر مدرز ڈے کا کلیدی لفظ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس موقع پر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے اور اسے ایکس ہینڈل پر ٹرینڈنگ ویڈیوز میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو ان کی اور ان کی ماں ہیرا بین مودی کی ہے۔جسے بی جے پی نے پارٹی  کےآفیشل ایکس پر شیئر کیا ہے، اس ویڈیو میں وزیر اعظم مودی اور ان کی ماں کا رشتہ نظر آ رہا ہے۔ دونوں کے ساتھ گزارے خوبصورت لمحات دکھائے گئے ہیں۔ ایک منٹ 29 سیکنڈ کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور اسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

ہیرا بین مودی کا انتقال دسمبر 2022 میں ہوا تھا

آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کا دسمبر 2022 میں 100 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر کے ان کی موت کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے گجرات کے احمد آباد کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ اپنے چھوٹے بیٹے پنکج مودی کے ساتھ رہتی تھیں اور وزیر اعظم مودی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ اپنی ماں کو الوداع کیا۔ ان کی ارتھی کو کندھا بھی دیا تھا۔ ایک عام آدمی کی طرح ان کی پارتھیو شریرکو ایمبولینس میں گاندھی نگر کے سیکٹر 30 کے شمشان گھاٹ لے جایا گیا۔ انہوں نے اپنی والدہ کےموکھ اگنی بھی دی تھی ۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

2 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

4 hours ago