سیاست

A lawyer threw a shoe at Supreme Court CJI: سپریم کورٹ میں وکیل نے کی چیف جسٹس بی آر گوئی پر جوتا پھینکنے کی کوشش، سناتن کی ذلت نہ برداشت کرنے کے لگائے نعرے

دہلی میں واقع سپریم کورٹ میں آج ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب کے چیف جسٹس آف انڈیا (CJI) بی آر گوئی کی بینچ کے سامنے ایک وکیل نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ الزام ہے کہ وکیل نے جج کی طرف جوتا پھینکنے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر مستعدی دکھاتے ہوئے وکیل کو حراست میں لے لیا۔

چیف جسٹس بی آر گوئی بالکل پرسکون رہے

واقعے کے دوران چیف جسٹس بی آر گوئی بالکل پرسکون رہے۔ انہوں نے سماعت کو روکنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ  ’’ایسی چیزوں سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔‘‘ اس کے بعد عدالت میں دیگر معاملات کی کارروائی معمول کے مطابق جاری رہی۔ ملزم وکیل کی شناخت راکیش کشور کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کا سپریم کورٹ بار کونسل میں اندراج 2011 میں ہوا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق، وکیل میز کے قریب گیا، اپنا جوتا نکالا اور چیف جسٹس کی طرف پھینکنے کی کوشش کی، لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اسے روک لیا۔ باہر لے جاتے وقت وہ چِلایا: ’’سناتن کا اپمان نہیں سہیں گے۔‘‘

سپریم کورٹ کے احاطے میں سکیورٹی مزید سخت

واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ کے احاطے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ سکیورٹی اہلکار اور بینچ سے منسلک افسران اس واقعے کے بعد مستعد ہو گئے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی کسی دیگر صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے وابستہ ایک سینئر وکیل نے اس واقعے کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی وکیل کی طرف سے عدالت میں اس طرح کا برتاؤ ناقابل قبول ہے اور عدالتی وقار کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ذرائع کے مطابق، واقعے کے پیچھے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ملزم وکیل حال ہی میں ’لارڈ وشنو‘سے متعلق ایک مقدمے میں عدالت کی جانب سے دیے گئے تبصرے سے ناراض تھا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اسی تنازع کی بنیاد پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔ فی الحال پولیس ملزم وکیل سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Naturopathy Day: نیچروپیتھی ڈے کے موقع پر ملک بھر میں نشہ مکت بھارت مہم کا آغاز، 5 ہزار آروگیہ کیمپ لگانے کا اعلان

نیچروپیتھی ڈے کے موقع پر INO-سوریا فاؤنڈیشن نے نشہ مکت بھارت قومی مہم کا آغاز…

31 minutes ago

Adani Energy Solutions Bihar Project: اڈانی انرجی سولیوشنز نے بہار میں ٹرانسمیشن پروجیکٹ حاصل کیا، 2400 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کا ہوگا انتظام

پیرپینتی میں اڈانی پاور کے زیر تعمیر الٹرا سپر کریٹیکل تھرمل پاور پلانٹ سے بجلی…

31 minutes ago

Impact of ‘Akwan’ in West Bengal: مغربی بنگال میں سمندری طوفان ’اکوان‘ کا اثر، کولکاتا سمیت کئی اضلاع میں بارش

تازہ معلومات کے مطابق، ’اکوان‘ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی جانب…

43 minutes ago

IND vs NZ 1st Test: ویلنگٹن ٹیسٹ میں امپائرنگ پر تنازع، گلین فلپس کے فیصلے پر کپتان شبھمن گل ناراض

پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی دن گلین فلپس کے خلاف ڈی آر ایس فیصلے پر تنازع…

57 minutes ago

Ashok Chaudhary Clarification: اشوک چودھری نے آر جے ڈی کے الزامات پر دی صفائی، کہا: نہ چھٹی منظور ہوئی ہے اور نہ ہی مسترد

بدھ کو آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ اور قومی ترجمان منوج جھا نے پٹنہ…

1 hour ago