ممبئی سے لکھنؤ جا رہی پشپک ایکسپریس میں حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹرین سے گر کر پانچ مسافروں کی موت ہو گئی۔ سنٹرل ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ دیوا کوپر ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔
سنٹرل ریلوے کا کہنا ہے کہ کچھ مسافر سی ایس ایم ٹی کی طرف سفر کر رہے تھے،اسی دوران تھانے کے ممبئی ریلوے اسٹیشن سے ٹرین سے گر گئے۔ مسافروں کے گرنے کی وجہ ضرورت سے زیادہ بھیڑ بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ سے مقامی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔
پشپک ٹرین میں کافی بھیڑ تھی، جس کی وجہ سے یہ مسافر ٹرین کے دروازے پر لٹک کر سفر کر رہے تھے۔ اس واقعے کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان میں مسافروں کو ٹرین سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان مسافروں کو ٹریک سے اٹھا کر پلیٹ فارم پر لایا گیا۔ یہ مسافر شدید زخمی حالت پائے گے، ان مسافروں کے کپڑے پھٹ گئے تھے۔
کسارا جانے والی ممبئی ٹرین کے گارڈ نے بتایا کہ ممبئی اسٹیشن کے قریب ٹرین سے پانچ مسافر گر گئے۔ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ تمام مرنے والوں کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے ۔
بھار ت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…