این سی آر میں شدید گرمی
نئی دہلی: نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے باشندوں کو چلچلاتی گرمی سے اس وقت راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں یعنی 9 اور 10 جون کے لیے ’ ہیٹ ویو‘ اور ’دھول بھری ہواؤں‘ کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ دونوں دنوں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ دن کے وقت تیز دھوپ اور گرم ہوا کا اثر صحت پر برا اثر ڈال سکتا ہے، خاص طور پر بچوں، بوڑھوں اور بیمار افراد پر۔ ایسے میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک گھر سے باہر نہ نکلیں اور مناسب مقدار میں پانی پییں۔ 11 جون سے موسم میں معمولی تبدیلی آئے گی جب کہ آسمان زیادہ تر صاف رہے گا اور درجہ حرارت میں معمولی کمی کے ساتھ 43 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ حالانکہ نمی بڑھنے سے گرمی کی شدت میں کمی نہیں آئے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 جون کو موسم میں واضح تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔اس روز موسم ’گرم اور مرطوب‘ رہے گا۔ حالانکہ، اس کے ساتھ ساتھ ’گرج چمک کے ساتھ بارش‘ کا بھی امکان ہے۔ اگلے دو دنوں یعنی 13 اور 14 جون کو آندھی طوفان اور بجلی گرنے کی وارننگ کے ساتھ بارش یا گرج چمک کے آثار ہیں۔ 13 جون کو درجہ حرارت 39 ڈگری اور 14 جون کو 38 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے جس سے عوام کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون تک ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے اور درجہ حرارت 38 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ اس دوران ’کوئی وارننگ‘ نہیں دکھائی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس وقت چلچلاتی گرمی سے عارضی طور پر راحت مل سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے جسم پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لو، تھکاوٹ، سر درد اور یہاں تک کہ ہیٹ اسٹروک کا بھی امکان ہے۔ ایسے میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ زیادہ دیر تک کھلے آسمان تلے رہنے سے گریز کریں اور سایہ دار جگہوں پر رہیں۔
این سی آر خطہ کے لیے آنے والے دنوں میں موسم کا یہ بدلا ہوا مزاج جہاں ایک طرف گرمی سے راحت کا اشارہ دے رہا ہے وہیں چند دنوں تک گرمی کی لہر اور گرد آلود ہواؤں کے درمیان محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سندھ کے پانی کی تقسیم پر پاکستان کی فوج اور پنجاب کو ذمہ دار قرار…
اسٹار لنک نیٹ ورک کو تیزی سے پھیلانے کے لیے اسپیس ایکس کی مسلسل سیٹلائٹ…
باجھانگ ضلع میں 42 سالہ خاتون بملہ دیوی کا بیمار کتے کو زندہ پل سے…
سنیہا مکھرجی نے کلیان ٹھات میں رام استوتی اور راگ کلاوتی میں ترانہ پیش کیا،…
بھارت ایکسپریس اردو کے نیشنل کانکلیو کا اختتامی سیشن بھی بہت خاص رہا۔ اس خاص…
سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…