قومی

YouTuber Manish Kashyap News: یوٹیوبر منیش کشیپ پر لگا این ایس اے، بہار کے بعد اب تمل ناڈو پولیس نے کی کارروائی

Manish Kashyap: یو ٹیوبر منیش کشیپ کے خلاف بہار کے بعد اب تمل ناڈو پولیس نے قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کی کارروائی کی ہے۔ تمل ناڈو میں بہار کے مائیگرنٹ مزدوروں پرحملے کا فرضی ویڈیو نشرکرنے کے الزام میں منیش کشیپ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مدورئی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) شیو پرساد نے بتایا، ’’تمل ناڈو میں بہاری مائیگرینٹ مزدوروں پرحملے کا فرضی ویڈیو نشرکرنے والے منیش کشیپ کو این ایس اے ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔‘‘

منیش کشیپ کو مدورئی ضلع عدالت میں بدھ کے روز پیش کیا گیا، جس نے انہیں 15 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد منیش کشیپ کو مدورئی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔ کشیپ اور دیگر کے خلاف تمل ناڈو میں مائیگرینٹ مزدوروں پرحملے کے فرضی ویڈیو پھیلانے کے الزامات میں معاملے درج کئے گئے ہیں۔

پٹنہ سے مدورئی لے گئی تھی تمل ناڈو پولیس

گزشتہ ہفتے تمل ناڈو پولیس کورٹ سے پروڈکشن وارنٹ لے کر منیش کشیپ کو بہار کے پٹنہ سے مدورئی لے گئی تھی، جہاں عدالت میں منیش کشیپ کو پیش کرنے کے بعد پولیس کو تین دنوں کی ریمانڈ ملی تھی۔ ریمانڈ کے دوران پولیس نے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔ تمل ناڈو سے پہلے بہار پولیس اور اقتصادی جرائم ونگ نے بھی منیش کشیپ سے پوچھ گچھ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi High Court seeks the response of CBI on Manish Sisodia Case: دہلی ہائی کورٹ نے منیش سسودیا معاملے میں سی بی آئی کو بھیجا نوٹس

منیش کشیپ اپنے آپ کو ’سن آف بہار‘ اوراصلی نام تری پراری بتاتا ہے۔ بہارکے مغربی چمپارن ضلع میں منیش کشیپ کی پیدائش 9 مارچ 1991 کو ڈمری مہنوا نامی گاؤں میں ہوئی تھی۔ منیش کشیپ نے سال 2020 کے بہار اسمبلی انتخابات میں بھی اپنی قسمت آزمائی تھی۔ اس نے بہارکی چنپٹیا اسمبلی سیٹ سے الیکشن میں حصہ لیا تھا، جس میں پرچہ نامزدگی میں اس نے اپنا نام تری پراری کمار تیواری بتایا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

44 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago