قومی

Youth Commission to be formed in Bihar: بہار میں یوتھ کمیشن کو ملی منظوری، ایک چیئرمین، دو وائس چیئرمین اور سات ممبر ہوں گے

پٹنہ: اب بہار میں یوتھ کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ منگل کے روز ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں بہار یوتھ کمیشن کے قیام کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سی ایم نتیش کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بہار کے نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے، انہیں تربیت دینے اور انہیں مضبوط اور قابل بنانے کے مقصد سے، ریاستی حکومت نے بہار یوتھ کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور آج کابینہ نے بہار یوتھ کمیشن کے قیام کو بھی منظوری دے دی ہے۔‘‘

سرکاری محکموں کے ساتھ کمیشن کرے گا تعاون 

انہوں نے کمیشن کے کردار کے بارے میں مزید لکھا، ’’معاشرے میں نوجوانوں کی حیثیت کو بہتر اور بلند کرنے سے متعلق تمام امور پر حکومت کو مشورہ دینے میں اس کمیشن کا اہم کردار ہوگا۔ نوجوانوں کو بہتر تعلیم اور روزگار کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری محکموں کے ساتھ یہ کمیشن تعاون بھی کرے گا۔‘‘

کمیشن میں ایک چیئرمین، دو وائس چیئرمین اور سات ممبران

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مزید بتایا کہ اس یوتھ کمیشن میں ایک چیئرمین، دو وائس چیئرمین اور سات ممبران ہوں گے، جن کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 45 سال ہوگی۔ یہ کمیشن اس بات پر بھی نظر رکھے گا کہ ریاست کے مقامی نوجوانوں کو ریاست کے اندر پرائیویٹ سیکٹر کی ملازمتوں میں ترجیح ملے، ساتھ ہی ریاست سے باہر تعلیم حاصل کرنے اور کام کرنے والے نوجوانوں کے مفادات کا بھی تحفظ ہو۔ اس کے علاوہ اس کمیشن کے پاس سماجی برائیوں کو فروغ دینے والی شراب اور دیگر منشیات کی روک تھام کے لیے پروگرام تیار کرنا اور ایسے معاملات میں حکومت کو سفارشات بھیجنا بھی اہم کام ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: بہار الیکشن سے پہلے نتیش کمار کی بڑی چال،تمام سرکاری خدمات میں خواتین کیلئے 35فیصدی براہ راست ریزویشن کا اعلان

کمیشن کے مقصد کے بارے میں، وزیر اعلیٰ نے مزید لکھا، ’’ریاستی حکومت کے اس وژنری اقدام کا مقصد یہ ہے کہ اس کمیشن کے ذریعے نوجوان خود انحصار، ہنر مند اور روزگار پر مبنی بنیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ رہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

25 minutes ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

49 minutes ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

1 hour ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

1 hour ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

2 hours ago