قومی

Yogi Minister OP Rajbhar predicts RJD govt: بہار میں بنے گی تیجسوی یادو کی حکومت، یوگی کے وزیر راجبھر کا دعویٰ؛ یہ بتائی وجہ

اتر پردیش کی یوگی حکومت میں کابینی وزیر اور این ڈی اے کی اتحادی جماعت سُبھاسپا (سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی) کے صدر اوم پرکاش راجبھر نے بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے سلسلے میں ایک بڑا اور حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ راجبھر نے پیر کو کہا کہ بہار میں این ڈی اے اقتدار سے باہر ہونے جا رہا ہے اور لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو کی قیادت میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی حکومت بنے گی۔

دعوے کی بنیاد زیادہ ووٹنگ فیصد

او پی راجبھر نے اپنے اس دعوے کی بنیاد زیادہ ووٹنگ فیصد کو بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہار میں جب بھی ووٹنگ 60 فیصد سے زیادہ ہوئی ہے، تب تب راشٹریہ جنتا دل کی حکومت بنی ہے۔ راجبھر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گوگل پر انتخابی تاریخ کا جائزہ لیا ہے، جس سے یہ پیٹرن سامنے آیا ہے کہ زیادہ ووٹنگ ہمیشہ آر جے ڈی کے حق میں گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار میں جب بھی زیادہ ووٹنگ ہوتی ہے تو آر جے ڈی کی حکومت بنتی ہے۔ اس بار بھی ووٹنگ 60 فیصد سے اوپر ہوئی ہے، اس لیے آر جے ڈی کی حکومت بننی چاہیے۔

ووٹنگ پیٹرن اور لالو -آر جے ڈی کی حکومت

راجبھر کے دعوے کو اگر بہار کے انتخابی تاریخ سے پرکھا جائے تو ووٹنگ میں اضافے پر لالو یا آر جے ڈی کی حکومت بننے کا رجحان واضح نظر آتا ہے۔ 1990 میں 62.04 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی اور لالو یادو (راشتریہ جنتادل) اقتدار میں آئے تھے۔ 1995 میں 61.79 فیصد ووٹنگ ہوئی اور لالو یادو (آر جے ڈی) کی حکومت برقرار رہی۔ 2000 میں 62.57 فیصد ووٹنگ ہوئی اور لالو یادو کی دوبارہ اقتدار میں واپسی ہوئی۔ اس بار بہار میں پہلے مرحلے میں تقریباً 65 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے، جو ریاست کے کسی بھی اسمبلی یا لوک سبھا انتخاب میں اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔ راجبھر نے بہار کے سیاسی ماحول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بہت “گھاچ پیچ” ہے۔ ان کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی بھی آر جے ڈی کے خلاف میدان میں ہیں اور پرشانت کشور (پی کے) سبھی پارٹیوں کے خلاف ہیں۔ راجبھر نے کہا کہ عوام خاموش ہے اور لیڈر ہی بول رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ عوام کا مزاج کوئی نہیں سمجھ پا رہا، لیکن بڑھی ہوئی ووٹنگ کا راست فائدہ تیجسوی یادو کو ملے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

9 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

10 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

10 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

11 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

12 hours ago