Mukhtar Ansari News: جہاں یوپی کی یوگی حکومت مافیا اور پٹھوؤں کے خاتمے اور ان پر شکنجہ کسنے کو اپنی کامیابی شمار کر رہی ہے وہیں دوسری طرف حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں میں سابق ایم ایل اے مختار انصاری کے خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعریف کرنے کا مقابلہ ہے۔ مختار انصاری کو لے کر کابینہ کے وزیر اوم پرکاش راج بھر کے بیان پر ہنگامہ ابھی تھم نہیں پایا تھا کہ اب ایک اور اتحادی پارٹی کے کابینہ وزیر نے کھل کر ایم ایل اے مختار انصاری کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یوگی حکومت کے کابینہ وزیر اور نشاد پارٹی کے صدر ڈاکٹر سنجے نشاد نے مختار انصاری کے خاندان کو متاثرہ خاندان بتایا ہے۔ اس کے پیچھے سنجے نشاد نے دلیل بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مختار انصاری کے خاندان کے بارے میں جس طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں وہ درست نہیں۔ خاندان کی عورتوں اور بچوں کا کوئی قصور نہیں۔ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ ایسے میں انہیں مظلوم کہنا بالکل درست ہے۔
“خراج تحسین پیش کرنے میں کوئی حرج نہیں “
سنجے نشاد نے سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کا مختار انصاری کے گھر جاکر خراج عقیدت پیش کرنے کو بھی بالکل درست قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی کی موت کے بعد اسے خراج عقیدت پیش کرنا اور اس کے اہل خانہ سے مل کر ان کے غم میں شریک ہونا ہندوستانی روایت کا حصہ ہے اور اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔ اسے سیاسی نقطہ نظر سے ہر گز نہیں دیکھنا چاہیے۔ سنجے نشاد نے واضح طور پر کہا کہ مختار انصاری کی موت کے باوجود پوروانچل میں ووٹوں کا پولرائزیشن نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں- Weather Update: گرمی نے کیا لوگوں کا بُرا حال، جانئے 10 اپریل تک کن ریاستوں میں جاری ہوا ہیٹ ویو الرٹ
پوروانچل کے لوگ ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر ووٹ نہیں دیں گے اور صرف مسائل کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ انہوں نے اوم پرکاش راج بھر کے مختار انصاری کو غریبوں کا مسیحا کہنے والے بیان کی نہ تو حمایت کی اور نہ ہی مخالفت کی۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…