قومی

Yogi Adityanath Warns Against Buying Halal Certified Goods : وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا خبردار، اتر پردیش میں حلال مصنوعات کی فروخت پر پابندی، حلال مصنوعات نہ خریدنے کی اپیل

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں منعقدہ آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات میں بڑا بیان دیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حلال سے تصدیق شدہ مصنوعات نہ خریدیں۔ یوگی نے واضح طور پر کہا کہ یوپی حکومت نے اس طرح کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال دہشت گردی، جبری تبدیلی مذہب اور لو جہاد جیسی سرگرمیوں کے لیے کیا جا رہا ہے۔

حلال پر سی ایم یوگی نے کیا کہا؟
اس تناظر میں، سی ایم یوگی نے کہا کہ جب بھی آپ کوئی چیز خریدیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس میں حلال سرٹیفیکیشن نہ ہو۔ یوگی نے دعویٰ کیا کہ صابن، کپڑوں اور ماچس جیسی اشیاء کو بھی اب حلال کا لیبل لگایا جا رہا ہے، جس سے سالانہ 25,000 کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے، حالانکہ اس سرٹیفیکیشن کی کوئی سرکاری شناخت نہیں ہے۔

سیاسی اسلام ملک کے لیے خطرہ: یوگی
اسی تقریب میں انہوں نے “سیاسی اسلام” کو ملک کے لیے ایک بڑا نظریاتی خطرہ بھی قرار دیا۔ یوگی نے کہا کہ تاریخ میں برطانوی اور فرانسیسی نو آبادیاتی نظام پر تو چرچا ہوتی ہے، لیکن سیاسی اسلام کو نظر انداز کیا گیا ہے، جبکہ اس نے سناتن دھرم کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج، گرو گوبند سنگھ، مہارانا پرتاپ، اور مہارانہ سانگا جیسے جنگجوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سب نے سیاسی اسلام کے خلاف جنگیں لڑی، لیکن تاریخ میں اس پہلو کو بہت کم جگہ دی گئی ہے۔

رام مندر کی تعمیر میں آر ایس ایس کا کردار: یوگی
سی ایم یوگی نے رام مندر کی تعمیر میں آر ایس ایس کے رول کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن پارٹیوں نے مندر کی تعمیر پر سوال اٹھایا تو آر ایس ایس کے رضاکار لاٹھی چارج اور گولیوں کا سامنا کرنے کے بعد بھی پرعزم رہے۔ آر ایس ایس کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ایودھیا میں ایک شاندار رام مندر کھڑا ہے۔

-بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

10 hours ago