قومی

Congress attacks on Modi govt.: ’مودی چھپا رہے ہیں، ٹرمپ بتا رہے ہیں‘! ٹرمپ کی پابندی کے اعلان پر کانگریس کا مودی حکومت پر  سخت حملہ

کانگریس نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو دہرانے پر مودی حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں ٹرمپ نے  کہا تھا کہ بھارت روس سے زیادہ تیل نہیں خریدے گا۔ کانگریس نے کہا کہ ’چھ دنوں میں یہ چوتھا موقع ہے جب امریکی صدر نے ہندوستان کی پالیسی کا اعلان کیا۔‘اپوزیشن پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو بات چھپاتے ہیں، ٹرمپ اسے اجاگر کر دیتے ہیں۔ کانگریس کا یہ رد عمل پی ایم مودی کے ٹرمپ سے ٹیلیفونک بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا، ’’وزیراعظم نے آخر کار عوامی طور پر تسلیم کر لیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انہیں فون کیا اور دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت کی۔ لیکن وزیر اعظم نے صرف اتنا کہا کہ امریکی صدر نے انہیں دیوالی کی مبارکباد دی۔ لیکن جہاں مودی چھپاتے ہیں، وہاں ٹرمپ اجاگر کرتے ہیں۔‘‘

جے رام رمیش نے ایکس پوسٹ پر کہا

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر کہا، ’’اپنی طرف سے امریکی صدر نے کہا کہ دیوالی کی مبارکباد کے علاوہ، انہوں نے روس سے بھارت کی تیل کی درآمدات پر بھی بات کی اور انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ ان درآمدات کو روک دیا جائے گا۔ چھ دنوں میں یہ چوتھا موقع ہے جب بھارت کی پالیسی کا اعلان امریکی صدر نے کیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے وزیر اعظم مودی سے گزشتہ 10 مئی کی شام آپریشن سندور کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ بدھ کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’صدر ٹرمپ، آپ کی فون کال اور دیوالی کے پرتپاک مبارکباد کے لیے آپ کا شکریہ۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

8 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

9 hours ago