قومی

YOGI ADITYANATH: صرف 26 سال کی عمر میں ایم پی بنے یوگی آدتیہ ناتھ، یوم پیدائش پر جانئے کچھ دلچسپ باتیں

YOGI ADITYANATH: جون 2024 کی تاریخ ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا یوم پیدائش ہے۔ وہ 52 سال کے ہو چکے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ کا شمار ملک کے بڑے لیڈروں میں ہوتا ہے۔ یوگی کے حامی انہیں یوگی بابا جیسےناموں سے پکارتے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ دو بار اتر پردیش کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ 5 بار لوک سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں سی ایم یوگی کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں۔

کیسے بنے اجے بشٹ سے یوگی ؟

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 5 جون 1972 کو اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع کے پنچور گاؤں میں پیدا ہوئے۔ یوگی کا اصل نام اجے سنگھ بشٹ تھا۔ یوگی کے والد آنند سنگھ بشٹ فارسٹ رینجر تھے۔ سی ایم یوگی نے ریاضی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے 1990 میں اے بی وی پی میں شمولیت اختیار کی۔ سال 1993 میں، وہ گورکھ ناتھ پیٹھ کے مہنت ادویت ناتھ کے رابطے میں آئے۔ سال 1994 تک سی ایم یوگی سنیاسی بن گئے۔ وہ ناتھ فرقے کے سنت بنے۔ اس کے بعد ان کا نام یوگی آدتیہ ناتھ ہو گیا۔ 1994 میں ادویت ناتھ نے یوگی کو اپنا جانشین قرار دیا تھا۔

سیاست میں کیسے آئے؟

یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلی بار 1998 میں 26 سال کی عمر میں گورکھپور سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑا اور جیت گئے۔ اس کے بعد وہ 1999، 2004، 2009 اور 2014 میں گورکھپور سے لوک سبھا الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچے۔ مہنت ادویت ناتھ کا انتقال سال 2014 میں ہوا تھا۔ اس کے بعد یوگی گورکھناتھ پیٹھ کے مہنت بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں- INDIA Alliance: انڈیا میں حکومت بنانے کی ہلچل تیز، اکھلیش یادو کو دی گئی بڑی ذمہ داری

اس طرح بنے وزیراعلیٰ

سال 2017 میں یوپی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے بڑی جیت درج کی تھی۔ یوگی آدتیہ ناتھ کو غیر ملکی دورے پر جانا پڑا جب نتائج آنے والے تھے۔ تاہم ایک موقع پر انہیں روک دیا گیا اور انتخابی نتائج تک انتظار کرنے کو کہا گیا۔ اس وقت بی جے پی میں منوج سنہا، کیشو موریہ سمیت کئی نام وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے دوڑ رہے تھے۔ تاہم، اچانک یوگی آدتیہ ناتھ کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دہلی بلایا گیا اور ہائی کمان نے ان سے یوپی کی اقتدار سنبھالنے کو کہا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

جب 12 دنوں میں نریندر مودی نے قبائلی چیلنجز سے متعلق پڑھی تھی 50 سے زیادہ کتابیں، جانئے اس کا پس منظر

اس تقریر سے پہلے 12 دنوں میں مودی نے قبائلی چیلنجوں پر 50 سے زیادہ…

38 minutes ago

India set to become ‘major producer’ of EV: بھارت چین کی طرح الیکٹرک گاڑیوں کا بڑا پروڈیوسر بننے کے لیے تیار ہے: مارک موبیئس

موبیئس نےبتایا کہ ہندوستان توقع سے جلد ای وی کا ایک بڑا پروڈیوسر بننے والا…

2 hours ago