قومی

Wrestlers Protest: اولمپک میڈل پھینکنے ہری دوار پہنچے پہلوان، گنگا سبھا نے کہا- یہاں نہیں پھینکنے دیں گے میڈلس

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے پہلوانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے میڈل گنگا میں پھینکنے جا رہے ہیں، اس کے لئے وہ ہری دوار پہنچ گئے ہیں۔  حالانکہ وہاں  گنگا سبھا نے پہلوانوں کے اس عمل کی مخالفت کی ہے۔

گنگا سبھا ہری دوار کے صدر نتن گوتم نے بتایا کہ اگر پہلوان یہاں آکر میڈل پھینکیں گے تو گنگا سبھا انہیں روکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گنگا کا علاقہ ہے۔ یہاں لوگ پوجا پاٹھ کرنے آتے ہیں۔ یہ جنتر منتر نہیں ہے اور نہ ہی سیاست کا اکھاڑہ ہے۔ ہم ان کا احترام کرتے ہیں، اس لئے پہلوان چاہیں تو گنگا آرتی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ہری دوار میں پولیس الرٹ موڈ پر ہے۔ وہیں بڑی تعداد میں پہلوانوں کی حمایت میں بھی لوگ پہنچ رہے ہیں۔

پہلوان بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ اور ساکشی ملک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ میڈل کو گنگا میں بہانے جا رہے ہیں، کیونکہ گنگا جتنی مقدس مانی جاتی ہے، اتنی ہی مقدس محنت کرکے انہوں نے میڈل حاصل کئے تھے۔ گنگا میں میڈل پھینکنے کے بعد پہلوان دہلی میں واقع انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال بھی کریں گے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Government Is Ready For A Discussion On The SIR: حکومت ایس آئی آر پر بحث کے لیے تیار ہے، وزیر داخلہ امت شاہ کا اپوزیشن کو چیلنج

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر (خصوصی گہری نظرثانی) کے معاملے پر…

8 minutes ago

Chhatt Puja Song: لوک گلوکارہ کلپنا پٹواری کا چھٹھ گیت ’جگت کے پالک دیناناتھ‘ عقیدت کی آواز بن گیا، بھجن عقیدت مندوں کے دلوں کو چھو رہا ہے

مشہور لوک گلوکارہ کلپنا پٹواری کا چھٹھ گیت ’جگت کے پالک دیناناتھ‘ عقیدت مندوں میں…

56 minutes ago

ICC Rankings: آئی سی سی رینکنگ: کیریئر کے تیسرے ہی ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں، ویشنوِی شرما نے 53 مقام کی چھلانگ لگائی

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوِی شرما نے آئی سی سی ویمنز ون…

2 hours ago

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

3 hours ago