قومی

Wrestler Protest: پہلوانوں کی حمایت میں آج ہوگی ’مہاپنچایت‘، برج بھوشن سنگھ کے خلاف طے کی جائے گی آگے کی حکمت عملی

Wrestler Protest: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے پہلوانوں کے احتجاج کو مسلسل حمایت مل رہی ہے۔ پہلوانوں کے احتجاج پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اورآگے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے اترپردیش، ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور دہلی کی کھاپ پنچایتیں اور کسان گروپوں کے نمائندے جمعرات (یکم جون 2023) کومظفرنگر میں جمع ہورہے ہیں۔

مہا پنچایت میں 50 کھاپ لے سکتی ہیں حصہ

بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے لیڈرنریش ٹکیٹ نے بدھ (31 مئی) کومیڈیا کو بتایا کہ جمعرات کو مظفرنگرکے سورم گاؤں میں مہا پنچایت منعقد کی جائے گی۔ اس میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیوایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف ڈرانے، دھمکانے اورجنسی استحصال کے الزامات پر پہلوانوں کے احتجاج پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ساتھ ہی مہا پنچایت میں یوپی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور دہلی کے مختلف کھاپ پنچایتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ کا اہم مقصد پہلوانوں کے احتجاج سے متعلق آگے کی حکمت عملی طے کرنا ہے۔

پہلوانوں نے کیا تھا گنگا میں میڈل پھینکنے کا اعلان

نریش ٹکیٹ کے تبصرہ کے ایک دن پہلے منگل (30 مئی) کو ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا گنگا ندی میں اپنے اولمپک میڈل اور ورلڈ میڈل کو پھینکنے کے لئے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ ہری دوار پہنچے تھے۔ حالانکہ کھاپ اور کسان لیڈران کے منانے پر انہوں نے میڈل نہیں پھینکے تھے۔ مہا پنچایت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس سے جڑے ایک شخص نے بتایا کہ اس انعقاد میں کم ازکم 50 کھاپ پنچایتوں کے حصہ لینے کی امید ہے۔

کسان سنگھ بھی کرے گی حمایت

دہلی میں پالم 360 کھاپ کے صدر چودھری سریندر سولنکی نے کہا کہ پہلوانوں نے منگل (30 مئی) کو اپنا میڈل پھینکنے کے لئے ایک جذباتی فیصلہ لیا اور انہیں روکنا ہمارا فریضہ تھا۔ چودھری سریندر سولنکی نے مزید کہا کہ جدوجہد ابھی بھی پہلوانوں کی قیادت میں کی جائے گی اور سبھی کھاپ پنچایتیں اور کسان سنگھ ان کی حمایت کریں گے۔ سولنکی جمعرات کو منڈلی میں شامل ہوں گے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Voter Cards: الیکشن سے کتنے دن پہلے ووٹر کارڈ بنتے ہیں، آپ کب اپلائی کر سکتے ہیں؟

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ووٹر شناختی کارڈ بننے میں کتنے دن لگیں…

1 hour ago

Canada PM Justin Trudeau: ٹروڈو کی سیاسی کشتی کینیڈا میں ڈوبنا یقینی؟ خود کی  ہی  پارٹی بنی دشمن

سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ’ہم کسی حالت میں… ‘، روہنگیا معاملے پر اروند کیجریوال کا بڑا بیان

AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…

2 hours ago

Sheikh Hasina Extradition: کیا شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجے گا بھارت؟ جانئے اپیل پر کیا دیا جواب

شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…

2 hours ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد ٹھنڈ نے بڑھائی پریشانی، ڈل جھیل برف میں ہوئی تبدیل

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…

2 hours ago