قومی

World Shortest Woman Jyoti Amge: دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون جیوتی امگے نے ناگپور میں ووٹ کاسٹ کیا، جانیں انہوں نے کیاکہا کہ؟

مہاراشٹر کی پانچ سیٹوں پر آج لوگ پورے جوش و خروش کے ساتھ ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہو چکی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  دنیا کی سب سے چھوٹی قد والی خاتون نے ناگپورسیٹ سے اپنا ووٹ ڈالا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جیوتی امگے کو دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

اس دوران جیوتی امگے  کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ ناگپور میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے کہا “میں نے آج اپنے پورے خاندان کے ساتھ ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ میں ہر ووٹر سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنا ووٹ ڈالیں کیونکہ یہ ہمارا فرض ہے۔

جیوتی امگے  کون ہے؟

جیوتی امگے  کی پیدائش 16 دسمبر 1993 کو ناگپور، مہاراشٹر میں ہوئی۔ پیشے کے اعتبار سے وہ ایک ہندوستانی اداکارہ ہیں۔ جو گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی سب سے کم عمر(قد میں) رہنے والی خاتون کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ Primordial Dwarfism نامی جینیاتی عارضے کی وجہ سے، وہ 62.8 سینٹی میٹر (2 فٹ 3/4 انچ) لمبی  ہیں۔

2011 میں ان کی 18 ویں سالگرہ کے بعد جیوتی امگے کو باضابطہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے کم عمر (قد میں) رہنے والی خاتون قراردیا تھا۔ انہوں نے کئی دستاویزی فلموں میں کام کیا ہے۔ اسے 2009 کی دستاویزی فلم “باڈی شاک: ٹو فٹ ٹل ٹین” میں دکھایا گیا تھا۔ جیوتی امگے امریکن ہارراسٹوری میں بھی نظر آئی ہیں۔ 2014 میں وہ ایک کردار (ما پیٹیٹ) کے طور پر “امریکن ہارر اسٹوری: فریک شو” کی کاسٹ میں شامل ہوئی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

47 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago