بھارت ایکسپریس۔
ملک کے 21 ریاستوں کے 102 پارلیمانی حلقوں میں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں،ووٹنگ یا حق رائے دہی کا استعمال یہ کسی بھی جمہوری نظام والے ملک میں اہمیت کا حامل ہے ،ملک کے باشندے ہونے کے ناطے اور ذمہ دار شہری کے طور پر ہر کسی کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت کل سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بار ہا یہ اپیل کی جارہی ہے کہ عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔ الیکشن کمیشن کے علاوہ قوم و ملت کے مذہبی رہنماؤں ، دانشوران اورسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بارہا یہ اپیل کی گئی ہے ہر حال میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔
آج یعنی 19 اپریل 2024 کو لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت ووٹ ڈالے جارہے ہیں ،اور دوسرے مرحلہ کے تحت آئندہ 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے اوراتفاق سے مذکورہ تواریخ جمعہ کے روز ہے،جبکہ بقیہ پانچ مراحل کے انتخابات دیگر ایام میں ہیں۔ مذہب اسلام میں جمعہ کی اہمیت اور فضائل ہیں ، اوراسے دیگر ایام پر فوقیت بھی حاصل ہے، لہذا تمام حق رائے دہندگامن سے یہ ایپل کی گئی ہے کہ جمعہ کی اہمیت اور اور اسکے فضائل کے مد نظر اول وقت میں اپنے پولنگ مراکز پر جاکر ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اپنے ووٹ کا استعمال کریں تاکہ جمعہ کے وقت اطیمان سے اپنے مذہبی فرائض انجام دے سکیں ۔ اگر کسی وجہ سے صبح کے وقت میں ووٹنگ نہ کرپائیں تو نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد پولنگ بوتھ پر جاکر ووٹ کا استعمال کریں ۔
اگر پولنگ مراکز پر لمبی لمبی قطاروں کا اگرآپ حصہ ہیں اور نماز جمعہ کا وقت آگیا ہے،اوراسی وقت قریب کے مسجد میں نماز جمعہ کا وقت ہوگیا ہے توکوشش کریں اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور پھردوسرے محلہ کی مسجد میں جاکر نماز جمعہ ۔اداکریں ۔ کیونکہ ووٹ کا صحیح استعمال نہ صرف آپ کے پارلیمانی حلقہ بلکہ ملک اور قوم کے مستقبل کی تعمیر و ترقی کے لئے کسی سنگ میل سے کم ثابت نہ ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…