قومی

World Book of Records Award Summit: اندور میں ورلڈ بک آف ریکارڈز ایوارڈ سمٹ کا کامیاب انعقاد، ممتاز شخصیات کو اعزازات سے نوازا

نئی دہلی :اندور نے ایک اہم بین الاقوامی تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے ورلڈ بک آف ریکارڈز ایوارڈ سمٹ کے کامیاب اختتام کے ساتھ عالمی سطح پر اپنی شناخت مزید مضبوط کر لی۔ دی پارک، اندور میں منعقد ہونے والی اس باوقار تقریب میں دنیا کے 35 ممالک سے آئے مندوبین اور معزز شخصیات نے شرکت کی، جہاں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات اور غیر معمولی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس سمٹ کے مہمانِ خصوصی سنتوش شکلا، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا، الما اور ورلڈ بک آف ریکارڈز کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ساؤتھ انڈین چیمبر آف کامرس کے چیئرمین ۔ ان کی موجودگی نے عالمی سطح پر اعتراف، اتحاد اور بین الاقوامی تعاون کے اس وژن کو مزید تقویت دی، جس کے تحت ورلڈ بک آف ریکارڈز دنیا بھر میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے۔

تقریب کا ایک نمایاں لمحہ برطانیہ کے سینئر سیاستدان اور لیبر پارٹی کے لیڈر وریندر شرما کو خصوصی اعزاز سے نوازا جانا تھا۔ انہیں برطانیہ کی سیاست میں پچاس برس پر محیط شاندار خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وریندر شرما گزشتہ ایک دہائی سے ورلڈ بک آف ریکارڈز کے سرپرست بھی رہے ہیں، جس نے اس اعزاز کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔

سمٹ کی عالمی حیثیت اس وقت مزید نمایاں ہو گئی جب زیورخ، سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ولم جیزلر اور پونم جیزلر، جو ورلڈ بک آف ریکارڈز کے سرپرست ہیں، انہوں نے تقریب میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ متعدد نامور شخصیات نے بھی سمٹ کو وقار بخشا، جن میں پروفیسر اور بین الاقوامی شاعر راجیو شرما، نیپال سے دل ساگر کٹوال اور لندن سے سولیسیٹر سشیل گائیکواڑ شامل تھے۔

تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی کئی ممتاز شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ان میں مدھیہ پردیش کے اندور سے تعلق رکھنے والے پدم ولوچن شکلا، آئی پی ایس، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریلوے، کیرتھی کرن پجر، آئی اے ایس، دھاراشیو مہاراشٹر، اشونی انل راؤ لٹھکر، ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری، ضلع پریشد چھترپتی سمبھاجی نگر، اے ڈی سی پی راجیش ڈنڈوتیا اور گولڈ کوائن سیوا ٹرسٹ کے چیئرمین سنجے اگروال شامل تھے، جبکہ دیگر کئی معزز مہمان بھی موجود رہے۔

ورلڈ بک آف ریکارڈز ایوارڈ سمٹ نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ دنیا بھر میں غیر معمولی کارناموں کو تسلیم کیا جائے گا اور قوموں کے درمیان اتحاد، تعاون اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جاتا رہے گا۔ یہ سمٹ نہ صرف کامیابیوں کے اعتراف کا مظہر بنی بلکہ عالمی ہم آہنگی اور باہمی احترام کا مضبوط پیغام بھی دے گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

8 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago