قومی

Work From Home in Delhi: دہلی میں سرکاری ملازمین کے لئے 2 دن ورک فرام ہوم کا حکم، وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا بڑا فیصلہ

نئی دہلی: دہلی حکومت نے وزیراعظم نریندرمودی کی اپیل کے بعد بڑا اعلان کیا ہے۔ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات (14 مئی) کو اعلان کیا کہ دہلی میں دو دن ہرہفتے سرکاری دفتروں میں ورک فرام ہوم رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے کی گئی اپیل کے پیش نظرہم نے معاشی استحکام برقراررکھنے کے لیے منصوبہ تیارکیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تین ماہ تک کوئی سرکاری عوامی تقریبات نہیں ہوں گے۔

پرائیویٹ دفتروں کو بھی ورک فرام ہوم کی ایڈوائزری

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ورک فرام ہوم کا یہ ضابطہ ہم پرائیویٹ دفتروں میں بھی نافذ ہو۔ پرائیویٹ سیکٹرکوبھی 2 دن ورک فرام ہوم کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جہاں کام آن لائن ہوسکتا ہے۔ لیبرڈپارٹمنٹ اس کی نگرانی کرے گا۔ اس طرح سے حکومت ورک فرام ہوم کو فروغ دے گی۔

سرکاری افسران اور وزرا کے قافلے میں کمی: وزیراعلیٰ

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سرکاری افسراور وزرا کے قافلے میں کمی کی گئی ہے۔ افسران کوجوپٹرول دیا جاتا تھا، اس میں 20 فیصد کی کٹوتی کی گئی ہے، جنہیں 200 اور250 لیٹر پٹرول-ڈیژل فی ماہ دیا جاتا تھا، اس میں یہ تخفیف ہوگی۔ ایک دن ہم نووہیکل ڈے منائیں گے۔

50 فیصد میٹنگ ورچوئل: ریکھا گپتا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن افسران کو وہیکل الاونس دیا جاتا ہے، اگروہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں توانہیں 10 فیصد کا انکریمنٹ ملے گا۔ بسوں کے روٹ مقررکئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرسکیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ 50 فیصد میٹنگ ورچوئل ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے عدالت سے بھی اپیل کی ہے کہ زیادہ تر سنوائی کو ورچوئل کرنے کی کوشش کریں۔ پیر کے روزسبھی لوگ زیادہ سے زیادہ میٹروکا استعمال کریں۔ اگلے تین ماہ ہم بڑے ایونٹ نہیں کریں گے۔ دہلی کے لئے ہم اسپیشل ٹریول پلان تیار کریں گے تاکہ سیاحوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

43 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

55 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago