مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خواتین ریزرویشن بل سرکار کا موقف رکھتے ہوئے اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے سوالوں کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کل کا دن پارلیمنٹ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ یہ دور بدلنے والا بل ہے۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کے حقوق کی طویل لڑائی ختم ہو جائے گی۔ مدتوں سے زیرالتوا یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ کچھ پارٹیوں کیلئے ریزرویشن سیاسی مدعا ہوسکتا ہے ،لیکن ہماری حکومت کیلئے یہ بل سیاسی مدعا نہیں ہے۔ یہ خواتین کے حقوق کی بحالی کا مدعا ہے اور اس کیلئے بی جے پی سرکار ہمیشہ سرگرم رہی ہے۔
امت شاہ نے مزید کہا کہ خواتین ریزرویشن بل احترام کی علامت اور ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے حال ہی میں ختم ہونے والی جی-20چوٹی کانفرنس میں خواتین کی قیادت میں ترقی کا وژن پیش کیا۔امت شاہ نے کہا کہ جب سے پی ایم مودی نے حلف لیا ہے، خواتین کی حفاظت، احترام اور مساوی شراکت حکومت کی بنیاد ہے۔ یہ بل ملک میں فیصلہ سازی اور پالیسی سازی میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنائے گا۔
امت شاہ نے کہا کہ کانگریس نے پانچ دہائیوں سے زیادہ اس ملک پر حکومت کی، لیکن 11 کروڑ خاندان ایسے تھے جو بیت الخلاء سے محروم تھے۔ انہوں نے ‘غریبی ہٹاو’ کا نعرہ دیا لیکن غریبوں کے لیے کوئی انتظام نہ کر سکے۔ جب گھر میں بیت الخلاء نہیں ہوتا ہے تو سب سے زیادہ متاثر بیٹیاں، بہنیں اور مائیں ہوتی ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ان کی جڑیں ہندوستان میں نہیں ہیں، میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ وہ کہاں ہیں۔امت شاہ نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن بل لانے کی یہ پانچویں کوشش ہے۔ دیوے گوڑا جی سے لے کر منموہن سنگھ جی تک اس بل کو لانے کی چار کوششیں کی گئیں۔ کیا وجہ تھی کہ یہ بل منظور نہیں ہوا؟ میری پارلیمنٹ سے اپیل ہے کہ اب اسے متفقہ طور پر منظور کیا جائے۔
سکریٹری کے بارے میں راہل گاندھی کے بیان پر نشانہ لگاتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ حکومت کابینہ چلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک چلانے والے 90 سکریٹری میں صرف تین او بی سی ہیں۔ میری سمجھ یہ ہے کہ ملک حکومت چلاتی ہے۔ کابینہ ملک کی پالیسیوں کا فیصلہ کرتی ہے۔ اس ملک کی پارلیمنٹ کرتی ہے۔اگر وہ یہ مانتے ہیں کہ حکومت سکریٹری چلاتے ہیں تو یہ ان کی سمجھ ہے ۔ اگر آپ اعداد و شمار چاہتے ہیں تو میں آپ کو بتاؤں کہ بی جے پی میں 29 فیصد ایم پی او بی سی سے ہیں۔ 85 ایم پی او بی سی سے ہیں۔ اگر آپ موازنہ کرنا چاہتے ہیں تو آئیں۔ 29 وزراء او بی سی سے ہیں۔ ہم نے او بی سی سے وزیر اعظم دیا ہے۔آپ نے نہیں دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…