قومی

Asian Games 2026: ایشین گیمز، خواتین کی 4×400 میٹر ریلے ٹیم نے جیتا تاریخی گولڈ میڈل، وزیر اعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد

نئی دہلی: بھارتی ایتھلیٹس نے ایشین گیمز میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا وقار بلند کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو خواتین کی 4×400 میٹر ریلے میں تاریخی طلائی تمغہ جیتنے والی بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی۔ ٹیم میں کرن پہل، ایم آر پُوواما، پراچی چودھری اور وِتھیا رام راج شامل تھیں۔ بھارتی ٹیم نے اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ایشین گیمز میں خواتین کی 4×400 میٹر ریلے میں طلائی تمغے کے طویل انتظار کو ختم کردیا۔

بحرین اور چین کو پیچھے چھوڑا

انتہائی سخت اور سنسنی خیز مقابلے میں بھارتی خواتین کی ٹیم نے 3:29.69 سیکنڈ کا شاندار وقت نکال کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بحرین نے 3:30.21 سیکنڈ کے ساتھ چاندی کا تمغہ، جبکہ میزبان چین نے 3:31.02 سیکنڈ کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔ وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’ایشین گیمز میں خواتین کی 4×400 میٹر ریلے میں شاندار کارکردگی کے لیے کرن پہل، پُوواما ایم آر، پراچی اور وِتھیا رام راج کو دلی مبارکباد۔ ان کی رفتار اور عزم نے بھارت کو سرفہرست مقام تک پہنچایا۔ یہ بھارتی ایتھلیٹکس کے لیے بے حد فخر کا لمحہ اور ٹیم ورک کی بہترین مثال ہے۔‘‘

کرن کی شروعات سے وِتھیا کی سنہری فِنش تک

فائنل میں بھارت کو چھٹی لین ملی تھی۔ پہلے مرحلے میں کرن پہل نے محتاط اور مضبوط آغاز کیا اور بیٹن تجربہ کار ایتھلیٹ ایم آر پُوواما کے حوالے کیا، جو دوسرے مرحلے میں پوری طاقت کے ساتھ دوڑیں اور بھارت کو سبقت دلاتے ہوئے پہلی پوزیشن پر لے آئیں۔ تیسرے مرحلے میں پراچی چودھری نے اس برتری کو برقرار رکھا اور آخری مرحلے کے لیے بیٹن وِتھیا رام راج کے حوالے کردیا۔ وِتھیا نے آخری 200 میٹر کے موڑ پر اپنی رفتار تیز کی اور بحرین کی اسٹار ایتھلیٹ سلوا عید نصر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کے لیے تاریخی گولڈ میڈل یقینی بنا دیا۔

وِتھیا رام راج کے لیے یادگار رہا ایشین گیمز

یہ کامیابی ایشین گیمز کے گزشتہ ایڈیشن میں حاصل کیے گئے سلور میڈل سے کہیں بہتر نتیجہ ثابت ہوئی۔ وِتھیا رام راج کے لیے بھی یہ ایشین گیمز انتہائی یادگار رہے، کیونکہ یہ مقابلوں میں ان کا تیسرا تمغہ ہے۔ اس سے قبل وہ خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں سلور اور برونز میڈل جیت چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ریلے مقابلے سے ایک روز قبل انہوں نے قومی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔ فائنل میں جاپان چوتھے نمبر پر رہا، جبکہ ویتنام، قازقستان، سری لنکا اور چینی تائپے کی ٹیمیں بالترتیب اس کے بعد رہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Delhi Winter Action Plan: دہلی میں آلودگی سے نمٹنے کے لیے ونٹر ایکشن پلان تیار، گاڑیوں پر پابندی سے ورک فرام ہوم تک کئی سخت فیصلے

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے جامع منصوبہ…

22 minutes ago

PM Modi Praises Bhagwat Speech: موہن بھاگوت کی وجے دشمی تقریر کی وزیر اعظم مودی نے کی تعریف، ’پنچ پریورتن‘ کو سماج کے لیے اہم قرار دیا

وزیر اعظم نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے خیالات کا اظہار…

55 minutes ago

HM Amit Shah Punjab visit: وزیر داخلہ امت شاہ کے پنجاب دورے سے سیاسی ہلچل تیز، بی جے پی نے مان حکومت پر اٹھائے سوال

بی جے پی لیڈر ترون چُگ نے الزام لگایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے…

2 hours ago

Delhi High Court: وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق ریکارڈ عام کرنے کا حکم دہلی ہائی کورٹ نے کر دیا منسوخ

جسٹس امت مہاجن کی سربراہی والی بنچ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے 15 اکتوبر…

2 hours ago

Yusuf Pathan: ٹی ایم سی سے بغاوت کے بعد یوسف پٹھان کو گجرات میں بڑا تحفہ، 20 کروڑ روپے کی زمین کا معاملہ حل

بی جے پی کے زیر کنٹرول وڈودرا میونسپل کارپوریشن نے جون 2024 میں یوسف پٹھان…

2 hours ago