IND Vs SL: بھارت اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج گوہاٹی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی گئی تھی جس میں بھارت نے سیریز 2-1 سے جیت لی تھی۔ ٹیم انڈیا ہندوستانی تجربہ کار روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی واپسی دیکھے گی۔ ون ڈے ورلڈ کپ اس سال اکتوبر-نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔ اس کی وجہ سے اب سے لے کر ٹورنامنٹ کے آغاز تک ملک میں ہونے والا ہر ون ڈے میچ ہندوستانی ٹیم کے لیے بہت اہم ہوگا۔ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکائی کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پرھیں- IND vs BAN 2nd Test: ائیر-اشون نے بنگلہ دیش کا خواب چکنا چور کیا، ٹیم انڈیا نے ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیتی
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کے سامنے 374 رنوں کا ہدف رکھ دیا ہے۔میچ کے دوران کپتان روہت شرما نے 9 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 83 رن بنائے وہیں ان کے ساتھ شبمن گل نے 60 گیندوں میں 70 رن بنائےجس میں انہوں نے 11 چوکے بھی لگائے۔
کنگ کوہلی نے لگائی اپنی 45 ویں ODI سنچری
کنگ کوہلی نے 80 گیندوں میں اپنی 45 ویں ODI سنچری لگائی جس میں انہوں نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کو شامل کیا۔کوہلی نے سب سے زیادہ 113 رن بنائے۔کوہلی کے علاوہ کے ایل راہل نے 39 رن بنائے اور شرئیس ائیرنے 28 رن بنائے۔ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا زیادہ رن نہیں بنا پائے اور وہ 12 گیندوں میں 14 رن بناکر آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح ٹیم انڈیا نے 7 وکٹ کے نقصان پر 373 رن بنائے۔
سری لنکا کی خراب شروعات
دوسری طرف سری لنکا کی بلے بازی شروع ہو چکی ہے۔ سری لنکا نے خراب شروعات کرتے ہوئے32 رنوں پر ہی 2 وکٹ گنوا دیے ہیں۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے اچھی گیندبازی کرتے ہوئےدونوں کامیابی محمد سراج نے دلائی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…