قومی

Ethanol in Petrol: پٹرول پمپس پر بتانی ہوگی ایتھنول کی مقدار؟ سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت

ملک میں پٹرول کے ساتھ ملائے جانے والے ایتھنول کی مقدار کو صارفین کے لیے واضح کرنے سے متعلق ایک اہم درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ درخواست میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پٹرول پمپس پر صارفین کو فروخت کیے جانے والے ایندھن میں موجود ایتھنول کی فیصد مقدار واضح طور پر بتانا لازمی قرار دیا جائے۔

بل اور رسید پر بھی ایتھنول کی فیصد درج کرنے کا مطالبہ

درخواست میں عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ صارفین کو دیے جانے والے ہر بل یا رسید پر فروخت کیے گئے پیٹرول میں موجود ایتھنول کی مقدار واضح اور نمایاں حروف میں درج کرنا لازمی کیا جائے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ صارفین کو یہ جاننے کا حق ہونا چاہیے کہ وہ جس پٹرول کی خریداری کررہے ہیں، اس میں ایتھنول کی کتنی مقدار شامل ہے۔ اس کے لیے پٹرول پمپس پر معلومات کی واضح نمائش کے ساتھ ساتھ بل یا رسید پر بھی ایتھنول کی فیصد درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

صارفین کے حقِ معلومات کا معاملہ

ایتھنول ملا پٹرول ملک میں ایندھن کی پالیسی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ حکومت کی جانب سے پٹرول میں ایتھنول کی آمیزش کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ایسے میں درخواست میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صارفین کو ایندھن کی ساخت سے متعلق مکمل اور واضح معلومات فراہم کی جائیں۔ درخواست میں عدالت سے صارفین کے مفاد میں مناسب ہدایات جاری کرنے کی اپیل کی گئی ہے، تاکہ پیٹرول خریدنے والے افراد کو معلوم ہوسکے کہ انہیں فراہم کیے جانے والے ایندھن میں ایتھنول کی مقدار کتنی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظریں

اب اس معاملے پر سپریم کورٹ کی سماعت اہم ہوگی۔ عدالت درخواست میں اٹھائے گئے نکات، صارفین کے حقوق اور موجودہ ایندھن پالیسی سے متعلق پہلوؤں کا جائزہ لے سکتی ہے۔اگر عدالت کی جانب سے پٹرول پمپس اور ایندھن کی رسیدوں پر ایتھنول کی مقدار واضح کرنے سے متعلق کوئی ہدایت جاری کی جاتی ہے تو اس کا براہ راست اثر ملک بھر کے صارفین اور پٹرول پمپس پر پڑسکتا ہے۔ فی الحال اس معاملے میں عدالت کی سماعت اور آئندہ احکامات کا انتظار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LEARN FROM THE WORLD BUT DESIGN FOR INDIA: ”دنیا سے سیکھیں، لیکن ہندوستان کے لیے ڈیزائن کریں“

دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کا پائیدار ترقی، اختراع اور طلبہ کی…

33 minutes ago

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

4 hours ago