قومی

Election-2024 6th Phase: “میں سب پر بھاری ہوں…” مرحوم شہاب الدین کی اہلیہ حنا نے ڈالا اپنا ووٹ، اشاروں میں کہہ دی بڑی بات، بگڑ سکتی ہے سیاسی سمیکرن

Bihar Lok Sabha Election-2024 6th Phase: ملک کی 7 ریاستوں کی 58 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اسی سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بہار کی 8 سیٹوں یعنی مہاراج گنج، مشرقی چمپارن، ویشالی، مغربی چمپارن، گوپال گنج (SU)، والمیکی نگر، شیوہر اور سیوان میں ووٹنگ جاری ہے۔ بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے کئی گاؤں میں ووٹنگ کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ہے، جب کہ مرحوم محمد شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب نے سیوان کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے بعد بڑا دعویٰ کیا ہے۔

ووٹنگ شروع ہونے کے فوراً بعد حنا شہاب اپنا ووٹ ڈالنے سیوان کے ایک پولنگ بوتھ پر پہنچ گئیں۔ سابق ایم پی محمد شہاب الدین کی اہلیہ حنا آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “میں سیوان کی بیٹی ہوں اور میں سب پر بھاری ہوں۔ اس بار تاریخی فیصلہ ہو گا۔‘‘

انتخابی میدان میں ہیں بڑے لیڈران 

غور طلب ہے کہ سیوان سیٹ سے آر جے ڈی نے اپنے تجربہ کار لیڈر، سابق اسمبلی اسپیکر اور چھ بار کے ایم ایل اے اودھ بہاری چودھری کو میدان میں اتارا ہے، جب کہ جے ڈی یو نے سابق ایم ایل اے رمیش سنگھ کشواہا کی اہلیہ وجے لکشمی دیوی کو ٹکٹ دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہاں سے جے ڈی یو، آر جے ڈی، بی ایس پی امیدواروں کے ساتھ نو آزاد امیدواروں سمیت 13 امیدواروں نے الیکشن لڑ رہے ہیں اور آج ان سب کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگی۔

سیوان میں ہیں اتنے ووٹر

قابل ذکر ہے کہ بہار میں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں اگر کوئی سب سے زیادہ ہاٹ سیٹ ہے تو وہ سیوان ہے۔ اسی لیے حنا کے اترنے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ یہاں کے دگجوں کے لیے تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے۔ حنا کو این ڈی اے امیدوار کے لیے خطرہ بتایا جا رہا ہے۔ دراصل، سیوان میں تقریباً 24 لاکھ کی آبادی میں سے تقریباً 18 لاکھ ووٹر ہیں، جن میں مرد اور خواتین شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

9 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

9 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

10 hours ago