قومی

Jharkhand Case: حکومت سی بی آئی جانچ سے کیوں بھاگ رہی ہے؟ جے ایس ایس سی-جے پی ایس سی فیصلے پر بابولال مرانڈی کا شدید حملہ

جھارکھنڈ کے حزب اختلاف کے لیڈر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر بابولال مرانڈی نے ہیمنت سورین کابینہ کی جانب سے جے ایس ایس سی اور جے پی ایس سی کے امتحانات منسوخ کرنے کے فیصلے پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت طلبہ کو گمراہ کرنے اور امتحانات میں مبینہ دھاندلی میں ملوث بااثر افراد کو بچانے کے لیے یہ ڈرامہ کر رہی ہے۔ حزب اختلاف کے لیڈر بابولال مرانڈی نے ہیمنت حکومت کے جے ایس ایس سی اور جے پی ایس سی امتحانات منسوخ کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو طلبہ کے ساتھ دھوکا قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ امتحان منسوخ کرنے سے بدعنوانی ختم نہیں ہوگی بلکہ اس سے قصورواروں کو بچانے کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے پورے معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کے لیے سی بی آئی جانچ اور ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

امتحانات منسوخ کرنا مسئلے کا مستقل حل نہیں

بی جے پی کے ریاستی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابولال مرانڈی نے کہا کہ امتحانات منسوخ کرنا مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے۔ طلبہ کا بنیادی مطالبہ صرف اور صرف سی بی آئی جانچ کا رہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت مسلسل اس مطالبے سے بچ رہی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرکاری ملازمتیں فروخت کرنے کے اس مبینہ بڑے کھیل میں حکومت میں بیٹھے بااثر افراد اور افسران بھی شامل ہیں۔

سی آئی ڈی ہی پیش کرے گی جانچ رپورٹ

مرانڈی نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت کا یہ قدم صرف عدالتی پیچیدگیاں پیدا کرنے کی ایک سازش ہے۔ ان کے مطابق امتحان منسوخ ہونے کے بعد مبینہ طور پر پیسے دے کر منتخب ہونے والے امیدوار عدالت سے رجوع کریں گے۔ عدالت میں سی آئی ڈی ہی جانچ رپورٹ پیش کرے گی، جو پہلے بھی مبینہ طور پر گمراہ کن رپورٹ دے کر معاملے کو الجھاتی رہی ہے۔ نتیجتاً عدالت سے اس فیصلے پر حکمِ امتناع مل سکتا ہے، جس سے بدعنوان عناصر کو فائدہ پہنچے گا اور احتجاج کرنے والے طلبہ کے ہاتھ صرف مایوسی آئے گی۔

بدعنوانی کا اثر اتحاد کے اعلیٰ لیڈروں تک: مرانڈی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے حزب اختلاف کے لیڈر نے کہا کہ اقتدار میں شراکت دار ہونے کی وجہ سے وہ طلبہ کے مسئلے پر خاموش ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جے ایس ایس سی کے چیئرمین کے عہدے تک کے لیے کروڑوں روپے کے لین دین کی باتیں سامنے آ رہی ہیں اور اس بدعنوانی کے اثرات حکمران اتحاد کے اعلیٰ لیڈروں تک پہنچتے ہیں۔مرانڈی نے کہا کہ جب تک جے ایس ایس سی کے موجودہ چیئرمین اور جانچ کو مبینہ طور پر گمراہ کرنے والے سی آئی ڈی افسران کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی، اس وقت تک غیر جانب دارانہ تحقیقات ممکن نہیں ہیں۔بابولال مرانڈی نے احتجاج کرنے والے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ سی بی آئی جانچ کے اپنے مطالبے پر قائم رہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی طلبہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور جب تک معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے نہیں کی جاتی، تب تک یہ سیاسی اور قانونی لڑائی جاری رہے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…

4 hours ago

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

4 hours ago

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

5 hours ago