قومی

Kolkata Fire Incident: نائب صدر رادھا کرشنن اور پی ایم مودی نے کولکاتا آتشزدگی پر افسوس کا کیا  اظہار، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے پرارتھنا کی

نئی دہلی : کولکاتا کے ایک ہوٹل میں پیش آنے والے بھیانک آتشزدگی کے واقعے میں 9 افراد کی موت پر نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈرو ں نے حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھناکی۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ کولکاتا میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں ہونے والی اموات سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے غم زدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی پرارتھنا کی ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) کے مطابق مودی نے کہا کہ کولکاتا میں آتشزدگی کے واقعے میں ہونے والی اموات کے بارے میں جان کر انہیں بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی پرارتھناکی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے۔

رات تقریباً 2 بجے ہوٹل میں لگی آگ

یہ بھیانک حادثہ کولکاتا کی مرزا غالب اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رات تقریباً 2 بجے ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ہوٹل کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں کم از کم 9 افراد کی موت ہوگئی ہے، جب کہ کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیموں نے بھی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ہوٹل میں بڑی تعداد میں لوگوں کے پھنسے ہونے کے خدشے کے باعث امدادی کارروائی کو انتہائی احتیاط کے ساتھ انجام دیا گیا۔

تقریباً 60 افراد کو محفوظ نکالا گیا

کولکاتا پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں نے طویل اور مشکل ریسکیو آپریشن کے بعد ہوٹل سے تقریباً 60 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ آگ بجھانے اور بچاؤ کا کام کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔پولیس کے مطابق ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن صبح تقریباً 4 بج کر 30 منٹ پر مکمل ہوا۔ اس کے بعد علاقے میں حالات قابو میں بتائے گئے۔ حکام کی جانب سے متاثرہ ہوٹل اور اطراف کے علاقے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزرا نے جائے حادثہ کا دورہ کیا

بدھ کی صبح مغربی بنگال حکومت کی وزیر اگنی مترا پال نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ کولکاتا شہر میں پیش آنے والے اس حادثے پر وزیر نشیتھ پرمانک نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ جو بھی ہو، اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے گا، تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔ حکام کی جانب سے آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago