بھارت ایکسپریس۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی عرضی پرکارروائی کرتے ہوئے، دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو دہلی کے وزیراعلی اورعام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی میں مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں ٹرائل کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت پر روک لگا دی۔ اسے راؤز ایوینیو کورٹ کے اسپیشل جج جسٹس بندو نے 19 جون کو سنایا تھا۔
اروند کیجریوال اورعام آدمی پارٹی پرالزام ہے کہ انہوں نے ایک کارٹل ساؤتھ گروپ سے 100 کروڑروپئے کی رشوت لی، جوکہ سیاست دانوں، تاجروں اوردیگرکا ایک کارٹل ہے تاکہ دہلی کی شراب کی پالیسی کولائسنس دہندگان کے حق میں بدل سکے۔ یہ رقم مبینہ طور پر2022 کے گوا اسمبلی انتخابی مہم میں استعمال ہوئی تھی۔
ای ڈی نے کیجریوال کو21 مارچ کوگرفتارکیا تھا، جس کے فوراً بعد دہلی ہائی کورٹ نے انہیں جاری کردہ سمن کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست پرگرفتاری سے تحفظ دینے سے انکارکردیا تھا۔ 10 مئی کو سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کولوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لئے یکم جون تک عبوری ضمانت دی تھی اورکہا تھا کہ انہیں 2 جون کوخودسپردگی کرنی ہوگی اورواپس جیل جانا ہوگا۔ 2 جون کو سرینڈرکرنے کے بعد سے اروند کیجریوال تہاڑجیل میں ہیں۔
کون ہیں اسپیشل جج نیائے بندو؟
اسپیشل جج نیائے بندونے شمال مغربی ضلع کی روہنی عدالت میں سینئرسول جج کے طور پرکام کیا ہے۔ وہ دوارکا میں سینئرسول جج کے طورپربھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ جج نیائے بندھوکودیوانی اورفوجداری قانون کی اچھی جانکاری ہے۔
جج نیائے بندو نے اپنے حکم میں کیا کہا؟
اروند کیجریوال کو راحت دینے کے حکم میں، اسپیشل جج جسٹس نیائے بندونے کہا کہ ابتدائی طورپران کا جرم ابھی تک ثابت نہیں ہوا ہے۔ جج نے کہا، “یہ ممکن ہے کہ عرضی گزارکے جاننے والے کچھ لوگ کسی جرم میں ملوث ہوں، لیکن ای ڈی جرم کی آمدنی سے متعلق درخواست گزارکے خلاف کوئی براہ راست ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔” انہوں نے اروند کیجریوال کے اس دعوے پرای ڈی کی خاموشی پربھی سوال اٹھایا کہ انہیں سی بی آئی ایف آئی یا ای ڈی کے ذریعہ دائرای سی آئی آرمیں نام لئے بغیرمبینہ ایکسائزپالیسی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…