نئی دہلی: راجستھان کی دیولی اونیارا اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑنے رہے آزاد امیدوار نریش مینا کو ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارنے کے بعد پولیس نے جمعرات کے روز گرفتار کر لیا۔ اس سے پہلے بدھ کے روز جب پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو معاملہ پرتشدد ہو گیا۔ ان کے حامیوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور کئی مقامات پر آتش زنی بھی کی۔
نریش مینا راجستھان کی دیولی اونیارا اسمبلی سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ اس سیٹ سے کانگریس سے ٹکٹ مانگ رہے تھے، لیکن کانگریس نےکے سی مینا کو ٹکٹ دے دیا۔ اس کے بعد نریش مینا نے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا جس کی وجہ سے کانگریس نے انہیں پارٹی سے نکال دیا۔ اس سے پہلے بھی وہ پارٹی سے بغاوت کر چکے ہیں۔ مینا کانگریس کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ کے حامی بھی بتائے جاتے ہیں۔
راجستھان کی دیولی اونیارا اسمبلی سیٹ پر بدھ کے روز ووٹنگ ہو رہی تھی۔ اس دوران نریش مینا نے مبینہ طور پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کو تھپڑ مارا۔ مینا نے الزام لگایا کہ ایس ڈی ایم نے تین ووٹروں کو خفیہ طریقے سے ووٹ ڈالنے پر مجبور کیا۔ اس کے علاوہ ان کا انتخابی نشان ای وی ایم پر بھی واضح نہیں تھا۔
شام تک معاملہ کافی بڑھ گیا۔ مینا کے حامیوں نے پولیس کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس کی دو گاڑیوں سمیت ایک دیگر گاڑی اور تقریباً 10 بائکوں کو آگ لگا دی۔ پولیس پر پتھراؤ سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ اس دوران پولیس نے مینا کو بھی حراست میں لے لیا، حالانکہ، ان کے حامیوں کے ہنگامہ آرائی کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گئے۔
تھپڑ کے واقعے کے بعد مینا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ اس میں وہ انتظامیہ کو چیلنج کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مینا نے کہا تھا کہ اگر انتظامیہ میں ہمت ہے تو وہ ’’مجھے گرفتار کرکے دکھا دے‘‘۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جمعرات کے روز نریش مینا کو گرفتار کر لیا گیا۔
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تشدد زدہ علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…