قومی

UPI Charge Rule: یو پی آئی کے نئے قواعد، کس سے، کب، کتنا اور کہاں وصول کیا جائے گا چارج؟

نئی دہلی :15 اکتوبر 2026 سے ملک میں یو پی آئی کے لیے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ یعنی ایم ڈی آر کا نیا ضابطہ نافذ ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا اور بازار میں گردش کرنے والی مختلف افواہوں کے درمیان وزارت خزانہ اور نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے واضح کیا ہے کہ اس نئے ضابطے سے عام لوگوں کو ایک روپے کا بھی اضافی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی۔ یہ نظام صرف کچھ بڑے تاجروں اور مخصوص زمروں پر لاگو ہوگا، جبکہ عام شہری، چھوٹے دکاندار اور بیرون ملک سفر کرنے والے بھارتی اس سے مکمل طور پر متاثر نہیں ہوں گے۔

96 فیصد مرچنٹ لین دین مفت

شخص سے شخص رقم کی منتقلی بالکل مفت: ایک شخص سے دوسرے شخص کو رقم بھیجنے پر کوئی چارج نہیں لیا جائے گا، چاہے رقم 100 روپے ہو یا 1 لاکھ روپے۔

2,000 روپے تک کی خریداری مفت: کسی بھی دکان یا تاجر کو 2,000 روپے تک کی جانے والی تمام ڈیجیٹل ادائیگیاں یعنی پی ٹو ایم لین دین بغیر کسی فیس کے ہوں گی۔

95 سے 96 فیصد لین دین محفوظ: ملک کے 95 سے 96 فیصد چھوٹے دکاندار اور کم مالیت والی ادائیگیاں نئے ایم ڈی آر کے دائرے سے مکمل طور پر باہر ہیں۔

صارفین سے چارج لینا غیر قانونی

حکومت نے واضح کیا ہے کہ تاجر ایم ڈی آر فیس کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈال سکتے۔ اس کے علاوہ گوگل پے، فون پے یا پے ٹی ایم جیسی ایپس بھی صارفین سے کسی اضافی ’پلیٹ فارم فیس‘ کی وصولی نہیں کرسکتیں۔

کس سے، کب اور کتنا چارج لیا جائے گا؟

نیا ایم ڈی آر ضابطہ 15 اکتوبر 2026 سے صرف 2,000 روپے سے زیادہ کی مخصوص مرچنٹ ادائیگیوں پر لاگو ہوگا۔ مثال کے طور پر اگر کسی بڑے تاجر کو 1,00,000 روپے کی ادائیگی کی جاتی ہے تو 0.40 فیصد کے حساب سے 400 روپے بنتے ہیں، لیکن زیادہ سے زیادہ حد کے ضابطے کے تحت صرف 300 روپے ہی کاٹے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

41 minutes ago

Kiren Rijiju Targets Rahul Gandhi: ’اب ڈرامہ بند کیجیے…‘، کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، پی ایم مودی سے سیکھنے کا مشورہ

راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…

2 hours ago

Adani Swirl Transit Hotel: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی گروپ نے شروع کیا Swirl ٹرانزٹ ہوٹل، اب ایئرپورٹ کے اندر ہی آرام اور کام کی سہولت

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…

2 hours ago