قومی

Bihar Assembly Elections 2025: این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کا معاملہ ہوا پیچیدہ ؟ دھرمیندر دھان بی جے پی لیڈروں سے کریں گے ملاقات

بی جے پی کے بہار ریاستی الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان آج بدھ کو پٹنہ پہنچیں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ این ڈی اے کے اندر سیٹوں کی تقسیم کے پیچیدہ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پٹنہ پہنچنے پر دھرمیندر پردھان بی جے پی کے اہم لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ دوپہر ایک بجے بی جے پی کی اندرونی میٹنگ متوقع ہے۔

بی جے پی کی اس میٹنگ میں اس کی نشستوں پر اتحادیوں کے دعووں پر بات ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ چراغ پاسوان نے بی جے پی کی نشستوں میں سے کچھ پر دعویٰ کیا ہے، جس کی وجہ سے سیٹوں کی تقسیم کا تنازعہ پیدا ہوا ہے۔ بی جے پی لیڈروں کی توقع ہے کہ چراغ پاسوان آج شام بدھ کھگڑیا سے پٹنہ واپس آنے کے بعد ان سے ملاقات کریں گے۔

کشواہا نے بی جے پی کے ساتھ کیا معاہدہ

 دوسری جانب مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی آسام کے دورے پر ہیں، اس لیے بی جے پی لیڈر ایچ اے ایم کے قومی صدر سنتوش سمن سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی اپیندر کشواہا کے ساتھ تقریباً سمجھوتہ کر چکی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ انہیں سیٹووں کو لئے کر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

کل دہلی میں  ہوئی تھی چراغ پاسوان سے ملاقات

 غور طلب ہے کہ چراغ پاسوان کی وجہ سے این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم پھنس گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی لیڈر دھرمیندر پردھان، ونود تاوڑے، اور منگل پانڈے نے گزشتہ منگل 7 اکتوبر 2025 کو چراغ پاسوان سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ میٹنگ کے بعد دھرمیندر پردھان آج بدھ  کوپٹنہ واپس آ رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ این ڈی اے کے اندر سیٹوں کی تقسیم کی تصویر دو تین دن میں واضح ہو جائے گی اور اس کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ گرینڈ الائنس میں سیٹوں کی تقسیم کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی
ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Kisan Yojana: وزیر اعظم کسان یوجنا کی 24ویں قسط سے متعلق بڑی اپ ڈیٹ! اکتوبر کے 16 دن گزر گئے، جانیے کب مل سکتا ہے یہ تحفہ

وزیر اعظم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کروڑوں کسانوں کو 24ویں قسط کا انتظار…

32 minutes ago

Amit Shah Congratulates ABVP: اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کا دبدبہ، امت شاہ نے دی مبارک باد، 13 یونیورسٹیوں میں کامیابی

اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی نے کئی یونیورسٹیوں میں اپنی…

35 minutes ago

World Cup 2027: ورلڈ کپ 2027 کے لیے بمراہ کی یہ کیسی تیاری؟ 2023 کے بعد اب تک کھیلے ہیں صرف 2 ون ڈے میچ

حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی گھریلو ون ڈے سیریز میں بھی…

39 minutes ago

Supreme Court: بچوں کو انٹرنیٹ سے محروم کرنا درست نہیں، یہ بھی ان کا بنیادی حق ہے- سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…

1 hour ago