قومی

PM Modi J&K visit: پاکستان جب بھی ’آپریشن سندور‘ کا نام سنے گا، اسے اپنی شرمناک شکست یاد آئے گی: پی ایم مودی

کٹرا: وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے کٹرا میں آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کو شدید نشانہ بنایا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اب جب بھی پاکستان آپریشن سندور کا نام سنے گا، اسے اپنی شرمناک شکست یاد آئے گی۔ آپریشن سندور کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز پہلی بار جموں و کشمیر پہنچے۔ جہاں پی ایم مودی نے چناب برج، انجنی پل کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کٹرا سری نگر وندے بھارت ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

کٹرا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام میں انسانیت اور کشمیریت دونوں پر حملہ کیا۔ اس کا مقصد بھارت میں فسادات کروانا تھا، کشمیر کے محنتی لوگوں کی کمائی روکنا تھا، اس لئے پاکستان نے سیاحوں پر حملہ کیا۔ سیاحت جو 4-5 سالوں سے مسلسل بڑھ رہی تھی۔ ہر سال یہاں ریکارڈ تعداد میں سیاح آتے تھے۔ جس سیاحت سے جموں-کشمیر کے غریبوں کے گھر چلتے ہیں، اس کو پاکستان نے نشانا بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں نے اب دہشت گردی کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ وہ دہشت گردی ہے جس نے وادی میں اسکولوں کو جلایا، اسپتالوں کو تباہ کیا اور کئی نسلوں کو برباد کیا۔ عوام اپنی مرضی کے مطابق اپنے نمائندے منتخب کر سکیں، یہاں الیکشن ہونے چاہئیں۔ دہشت گردی کی وجہ سے یہ ایک بڑا چیلنج بن گیا تھا۔ جموں و کشمیر کے لوگوں نے دہشت گردی کی وجہ سے اتنی تباہی دیکھی تھی کہ یہاں کے لوگوں نے خواب دیکھنا چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے دہشت گردی کو اپنا مقدر تسلیم کر لیا تھا۔ جموں و کشمیر کو اس صورتحال سے نکالنا ضروری تھا اور ہم نے کر دکھایا۔ آج جموں و کشمیر کے نوجوان نئے نئے خواب دیکھ رہے ہیں اور انہیں پورا بھی کر رہے ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ امرناتھ یاترا بھی 3 جولائی سے شروع ہونے والی ہے، عید کا جوش بھی ہم چاروں طرف دیکھ رہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں ترقی کا جو ماحول بنا تھا وہ پہلگام حملے سے ہلنے والا نہیں ہے۔ یہ میرا جموں و کشمیر کے لوگوں سے وعدہ ہے کہ میں ترقی کو رکنے نہیں دوں گا۔ یہاں کے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرنے میں اگر کوئی رکاوٹ آتی ہے تو اس رکاوٹ کو پہلے مودی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آج 6 جون ہے، اتفاق سے ٹھیک ایک ماہ قبل، 6 مئی کی رات پاکستان پر دہشت گردوں قیامت برسی تھی۔ اب جب بھی پاکستان آپریشن سندور کا نام سنے گا اسے اپنی شرمناک شکست یاد آئے گی۔ پاکستانی فوج اور دہشت گردوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہندوستان پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردوں پر اس طرح حملہ کرے گا۔ دہشت کی وہ عمارتیں جو انہوں نے برسوں کی محنت سے بنائی تھیں، چند منٹوں میں کھنڈر بن گئیں۔ یہ دیکھ کر پاکستان مکمل طور پر مشتعل ہو گیا ہے اور اس نے اپنا غصہ پونچھ اور جموں کے دیگر اضلاع کے لوگوں پر بھی نکالا ہے۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے یہاں کیسے گھر تباہ کیے، بچوں پر گولے پھینکے۔ اسکولوں، اسپتالوں کو تباہ کیا۔ مندر، مسجد، گرودواروں پر گولہ باری کی۔ جس طرح آپ نے پاکستان کے حملوں کا مقابلہ کیا، وہ ملک کے ہر شہری نے دیکھا ہے۔

اس دوران پی ایم مودی نے آپریشن سندور کے بعد سرحد پر پاکستانی فائرنگ سے ہونے والے نقصان کے لیے اضافی معاوضے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے انہیں 2 لاکھ روپے اضافی دیئے جائیں گے۔ جزوی طور پر تباہ ہونے والوں کو ایک لاکھ روپے امداد کے طور پر دیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

21 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

33 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

52 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago