نئی دہلی: آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (OCCRP) گزشتہ چند مہینوں سے اپنی منفی رپورٹس کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ اس تنظیم نے چند ماہ قبل بھارت کے ایک بڑے کاروباری گروپ کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ او سی سی آر پی کو2007 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ دنیا کے چھ براعظموں میں صحافیوں کا ایک نیٹ ورک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جو جرائم اور بدعنوانی سے متعلق معاملات کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ مکمل طور پر آزادانہ انداز میں کام کرتا ہے۔
حال ہی میں فرانسیسی اخبار ’میڈیا پارٹ‘ کی جانب سے او سی سی آر پی پر جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ امریکی حکومت سے متاثر ایک تنظیم ہے۔ ’دی ہڈین لنکس بٹوین جائنٹ آف انویسٹی گیٹو جرنلزم اینڈ یو ایس گورنمنٹ‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تنظیم کو جو بائیڈن کی سربراہی میں امریکی حکومت سے کافی مالی مدد ملی ہے۔
امریکی حکومت کی طرف سے فنڈنگ کی وجہ سے، OCCRP کا فوکس روس اور وینزویلا کے مدعوں پر ہوتا ہے، جنہیں امریکہ اپنا مخالف سمجھتا ہے۔ رپورٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق وینزویلا میں بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کے لیے OCCRP کے بینک اکاؤنٹ میں 1,73,324 ڈالر منتقل کیے گئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے فنڈنگ کی وجہ سے وہاں کی حکومت کے پاس تنظیم میں اہم عہدوں پر تقرریاں کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اس میں تنظیم کے شریک بانی ڈریو سلیوان کی تقرری بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق OCCRP امریکی محکمہ داخلہ سے فنڈز ملنے کے بعد بھی اپنی فنڈنگ کی معلومات کو عام نہیں کرتا۔ OCCRP کے بننے کے بعد سے لے کر ابھی تک اسے امریکی حکومت سے کم از کم 47 ملین ڈالر، یورپی ممالک (برطانیہ، سویڈن، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، سلوواکیہ، اور فرانس) سے 14 ملین ڈالر اور یورپی یونین سے 1.1 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے، لیکن OCCRP کی ویب سائٹ پر اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔
اس سال اگست میں او سی سی آر پی نے ایک بڑے ہندوستانی کاروباری گروپ کو نشانہ بناتے ہوئے ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بغیر کسی بنیاد کے کئی الزامات لگائے گئے تھے۔ گروپ کی طرف سے ان الزامات کی تردید کی گئی۔ یہ بھی کہا گیا کہ تمام کاروباری سرگرمیاں قوانین کے مطابق ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور…
ڈاکٹر سنگھ نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش پر اقتصادی پابندیاں…
جن بچوں نے ایس این کھنڈیلوال کو بڑھاپے میں گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔…
اڈانی گروپ نے اس مہم کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا…
ٹیم اس بات کی جانچ کر رہی تھی کہ ممبرپارلیمنٹ کے گھر میں کتنی بجلی…
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق مالیا کے خلاف 2015 اور 2016 میں…