قومی

Bharat Express Conclave: “جو خود کو جھونک دے گا وہی کامیاب ہوگا” —  روی کشن نے  بھارت ایکسپریس کے میگا کانکلیو میںجدوجہد اور کامیابی کا بتایا راز

نئی دہلی میں بھارت ایکسپریس کی تیسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ میگا کانکلیو میں بھوجپوری سنیما کے سپر اسٹار اور گورکھپور سے بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ روی کشن نے اپنی زندگی کے سفر، فلمی کیریئر اور جدوجہد کے تجربات سامعین کے ساتھ شیئر کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کامیابی کا اپنا خاص منتر بھی بتایا اور کہا کہ زندگی میں صرف یقین ہی نہیں بلکہ صبر اور انتظار بھی بے حد ضروری ہے۔

روی کشن نے بتایا کہ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں اب تک تقریباً 750 فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل انتظار اور مسلسل محنت کے بعد آج ان کی فلم “لاپتا لیڈیز” آسکر کے اسٹیج تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ان کے مطابق اس کامیابی کے پیچھے 37 سال کی جدوجہد اور صبر شامل ہے۔

انہوں نے اپنی زندگی کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ “لوگ چل کر آتے ہیں ،لیکن میں رینگ کر یہاں تک پہنچا ہوں۔ زندگی کا اصول یہی ہے کہ جو خود کو پوری طرح جھونک دے گا وہی کامیابی حاصل کرے گا، ورنہ انسان آتا بھی ہے اور چلا بھی جاتا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔”

ممبئی میں اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے روی کشن نے کہا کہ ممبئی ایک ایسا شہر ہے جو پہلے انسان کو آزماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ممبئی آپ کو بار بار دھکیلتی ہے، ہمیں بھی 34 سال تک دھکیلتی رہی، لیکن جب آپ ڈٹے رہتے ہیں تو یہی شہر آپ کو اتنا کچھ دیتا ہے کہ آپ اس کا حساب بھی نہیں لگا سکتے۔”

میگا کانکلیو میں انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقہ گورکھپور کی ترقی کا بھی ذکر کیا۔ روی کشن نے کہا کہ 2017 سے پہلے گورکھپور کی صورتحال کچھ اور تھی، لیکن گزشتہ برسوں میں وہاں ترقیاتی کاموں کے ذریعے ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے۔ ان کے مطابق گورکھپور میں ایمس، شوگر مل، چار لین اور چھ لین سڑکیں اور نیا ایئرپورٹ جیسے کئی بڑے منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گورکھپور میں اب تک تقریباً 50 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے انجام دیے جا چکے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس کے علاوہ روی کشن نے محنت اور لگن کی طاقت پر زور دیتے ہوئے کئی معروف شخصیات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ جیسے لیڈر رات کے تین بجے تک کام کرتے ہیں اور مسلسل میٹنگز میں مصروف رہتے ہیں۔ اسی طرح وزیر اعظم نریندر مودی بھی بہت کم آرام کرتے ہیں اور زیادہ وقت ملک کی خدمت میں گزارتے ہیں۔

انہوں نے بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 84 سال کی عمر میں بھی مسلسل محنت کر رہے ہیں۔ روی کشن کے مطابق یہی لگن اور محنت انسان کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچاتی ہے۔

روی کشن کی یہ گفتگو میگا کانکلیو میں موجود لوگوں کے لیے نہ صرف حوصلہ افزا ثابت ہوئی بلکہ اس نے یہ پیغام بھی دیا کہ مسلسل محنت، صبر اور خود کو مقصد کے لیے وقف کر دینا ہی حقیقی کامیابی کا راستہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

51 minutes ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

2 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

3 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے پاس آخری موقع، ورنہ پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ طے، ٹرمپ کی سخت وارننگ

ایرانی لیڈروں  کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے سخت الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا،…

4 hours ago