بھارت ایکسپریس۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے نتیش کمار کے نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس کا کنوینر نہ بننے اور این ڈی اے میں شامل ہونے کے امکان پر کہا کہ انڈیا اتحاد میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہم بہتر طریقہ سے الیکشن لڑیں گے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ میڈیا ان چیزوں پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ، انڈیااتحاد میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم الیکشن بہتر طریقہ سے لڑیں گے۔ انڈیااتحاد بی جے پی سے مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
نشستوں کی تقسیم پر بات چیت جاری ہے۔
بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران، انہوں نے ناگالینڈ کے کوہیما میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “انڈیا اتحاد اچھی پوزیشن میں ہے۔ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بات ہو رہی ہے۔ دیکھتے ہیں کہ یہ بات چیت کہاں جاتی ہے۔ “بڑے پیمانے پر، سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس لیے مجھے یقین ہے کہ یہ جلد ہی حل ہو جائے گا۔”
بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کے بارے میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ نظریہ سے متعلق یاترا ہے۔ نیائے یاترا سماجی، اقتصادی اور سیاسی انصاف کے لیے ہے۔ اس میں ذات پات کی مردم شماری جیسے کئی مسائل ہیں۔ کانگریس ایم پی نے کہا کہ کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا تاریخی اور موثر تھی۔ اب نیا ئے یاترا سماجی، اقتصادی اور سیاسی انصاف کے لیے ہے۔ اس یاترا کا مقصد سماجی انصاف، معاشی انصاف اور سیاسی انصاف ہے۔
اس دوران راہل گاندھی نے بی جے پی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ماڈل نفرت، تشدد سے بھرا ہوا ہے۔ ناانصافی سے نفرت بڑھ رہی ہے۔ اس کے ذریعے بی جے پی ملک کی دولت کچھ لوگوں کو دینے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تشدد کے باوجود پی ایم مودی منی پور آئے، یہ کافی شرمناک ہے۔ ناگالینڈ سے کیا گیا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…