قومی

Mamata Banerjee On WFI: حساب کتاب کا دن دور نہیں، ممتا بنرجی نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی معطلی پر مودی حکومت کو بنایا نشانہ

WFI Membership SUspended:عالمی ریسلنگ کی سب سے بڑی باڈی (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے جمعرات (24 اگست) کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کو وقت پر انتخابات نہ کرانے پر معطل کر دیا۔ اس پرمعاملہ پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ “میں یہ جان کر حیران ہوں کہ یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کو وقت پرانتخابات نہ کرانے پر معطل کر دیا۔ یہ پورے ملک کے لیے باعث شرم  ہے۔ مرکزی حکومت نے ہماری ریسلنگ بہنوں کی حالت زارپرتوجہ نہیں دی۔ بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں نیچا دکھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مرکزی حکومت اور بی جے پی ہماری بہنوں کے ساتھ بد تمیزی کا مظاہرہ کرتی ہے اورانہیں  پریشان کرتی ہے۔ ملک کے باشندوں کو ان لوگوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اوران کو سزا دینی چاہیے جن کے پاس اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ حساب و کتاب کا دن اب دور نہیں ہے۔

کیا اثر پڑے گا؟

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق کے اس فیصلے کی وجہ سے بھارتی ریسلرز آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ میں بھارتی پرچم تلے نہیں کھیل سکیں گے۔ ہندوستانی پہلوان 16 ستمبر سے شروع ہونے والی عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں غیر جانبدار کھلاڑی کے طور پر حصہ لیں گے۔

بھوپیندر سنگھ باجوہ کی سربراہی میں ایڈہاک پینل کو انتخابات کرانے کے لیے 45 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن مقررہ مدت کے اندروہ اپنے کاموں کو انجام دینے سے قاصررہے ۔ اس پینل کا تقرر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے 27 اپریل کو ریسلنگ کے کام کاج کی نگرانی کے لیے کیا تھا۔

الیکشن کیوں نہیں ہو سکا؟

ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات 7 مئی کو ہونے تھے لیکن وزارت کھیل نے اسے کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن آفیسر نے دوبارہ انتخابات 11 جولائی کو کرانے کا فیصلہ کیا، لیکن آسام ریسلنگ ایسوسی ایشن نے گوہاٹی ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ پھر عدالت نے الیکشن روک دیا۔

آندھرا ریسلنگ ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ عدالت نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے فیصلے کو ایک طرف رکھ دیا۔ الیکشن آفیسرنے تب کہا کہ ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات 12 اگست کو ہوں گے، لیکن پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ہریانہ ریسلنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پرروک لگا دی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Meerut Mass Murder: یوپی کے میرٹھ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل، بیڈ کے باکس میں ملی لاشیں

میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…

9 hours ago

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…

10 hours ago

Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…

10 hours ago

PM Modi-Emmanuel Macron Meeting: اگلے ماہ فرانس کا دورہ کرسکتے ہیں پی ایم مودی،دہلی انتخابات کے بعد تاریخ ہوسکتی ہے طے

فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…

10 hours ago

Maulana Mahmood Madani on CM Yogi Adityanath: وقف املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر مولانا محمود مدنی کا پلٹ وار

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…

11 hours ago