ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے اپنے 2 اراکین اسمبلی کو فوری اثر سے معطل کردیا ہے۔ ان اراکین اسمبلی کے نام سندیپن ساہا اوررتبرت بنرجی ہیں۔ ٹی ایم سی نے دونوں لیڈران پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے اور تنظیم کے مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے یہ کارروائی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس سلسلے میں ایک خط اسپیکررتھیندربوس کو بھیجا گیا ہے۔ اس کے بعد، رتبرت بنرجی اورسندیپن ساہا رکن اسمبلی بنے رہیں گے، لیکن وہ اب ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے کے طورپرنہیں جانے جائیں گے۔ پارٹی نے ان دونوں کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں پارٹی سے نکال دیا ہے۔
میٹنگ میں نہیں پہنچے اراکین اسمبلی
یکم جون کوجاری کیے گئے الگ الگ اخراج کے نوٹس میں، ترنمول کانگریس نے کہا کہ دونوں ایم ایل اے پارٹی کی مجاز قیادت کی طرف سے بلائی گئی میٹنگوں سے مسلسل غیرحاضر رہے۔ پارٹی کے مطابق، دونوں لیڈران نے ٹی ایم سی کے ٹکٹ پراسمبلی کے انتخابات جیتے تھے، لیکن بعد میں تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کی۔
اراکین اسمبلی پرالزام
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی مجازاتھارٹی کویہ بھی پتہ چلا ہے کہ دونوں اراکین اسمبلی نے ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے اورایسے بیانات دیئے ہیں، جوٹی ایم سی کے لئے نقصان دہ ہیں۔ اسے سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے، “معاملے پرمناسب غورکرنے کے بعد، ٹی ایم سی کی مجازاتھارٹی نے آپ کوپارٹی کی (بنیادی) رکنیت سے فوری اثرسے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”
جائزہ میٹنگ کے بعد لیا گیا فیصلہ
ترنمول کانگریس نے واضح کیا کہ معطلی کے بعد سندیپن ساہا اوررتبرت بنرجی پارٹی سے متعلق کوئی عہدہ، ذمہ داری، استحقاق یا اختیارنہیں رکھ سکیں گے۔ یہ فیصلہ نوٹس کے اجراء کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔ حالانکہ پارٹی نے دونوں اراکین پرپارٹی مخالف سرگرمیوں کا الزام لگایا ہے، نوٹس میں ان سرگرمیوں یا بیانات کا ذکرنہیں ہے۔ ٹی ایم سی کا کہنا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے پورے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد ہی یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ پارٹی کے اس بڑے فیصلے کے بعد سندیپن ساہا اوررتبرتا بنرجی کی طرف سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…
بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے…
مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…
ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…