مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت نے پیر(22 جون، 2026) کواسمبلی میں مالی سال 27-2026 کا اپنا پہلا مکمل بجٹ پیش کیا۔ شوبھیندوحکومت نے بجٹ میں ایک لاکھ سرکاری نوکریوں سے لے کرخواتین کومفت بس سروس، سرکاری ملازمین کے ڈی اے میں 20 فیصد اضافہ سمیت کئی بڑے اعلان کئے ہیں۔ بجٹ پیش کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ شوبھیندوادھیکاری اوروزیر خزانہ سوپن داس گپتا نے پوجا-ارچنا کی۔ خاص بات یہ رہی کہ بجٹ دستاویزروایتی بنگالی چٹائی اورجوٹ سے تیارکی گئی فائل میں اسمبلی میں لائی گئی، جسے ثقافتی پہچان اورمقامی شلپ سے جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔
بجٹ تقریرکی شروعات میں ہی وزیرخزانہ سوپن داس گپتا نے ریاست کی مالی صورتحال کا بڑا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پر8 لاکھ 55 ہزارکروڑروپئے کا قرض ہے۔ وزیرخزانہ نے واضح اعلان کیا کہ ریاست میں چل رہی سبھی سماجی اسکیمیں جاری رہیں گی۔ اس بیان کوحکومت کی فلاحی اسکیموں کے تئیں عزائم کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔
بنگال بجٹ میں شوبھیندو حکومت کا بڑا اعلان
شوبھندوحکومت نے ریاست میں 100,000 خالی اسامیوں کوپُرکرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان میں سے 33 فیصد اسامیاں خواتین کے لیے مخصوص ہیں، جس سے خواتین کوبااختیاربنانے اورروزگارکے نئے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔ اس فیصلے کوممتا بنرجی کے”خواتین کی فلاح وبہبود اوربااختیاربنانے” کے طویل عرصے سے قائم سیاسی نیریٹیوکوچیلنج کرنے کی براہ راست کوشش کے طورپردیکھا جا سکتا ہے۔ اگربی جے پی حکومت 100,000 سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرتی ہے، تو وہ فلاحی امداد سے آگے بڑھنے اورمعاشی طورپربااختیاربنانے کا نیریٹیوبنانا چاہے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…
اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے نکول دُل کو بھی بگ باس کے…
لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…
یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…
مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…
مذہبی تقریبات کے علاوہ ویشالی کالی باڑی میں ہر روز شام 7:30 بجے شام کی…